سرینگر //جموں و کشمیر میں اتوار کو کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 36 ہزار 716 ٹیسٹ کئے گئے جن میں 53سفر کرنے والوں سمیت 4141افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 44ہزار608تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران کشمیر یونیورسٹی کے ایک سینئر پروفیسر سمیت 59افراد فوت ہوگئے۔ متوفین کی مجموعی تعداد3149ہوگئی ہے۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں مزید 4141افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں جن میں 1690جموں جبکہ 2451کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 2451افراد میں 12بیرون ریاستوں سے سفر کرکے کشمیر پہنچے ہیں جبکہ 2439افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر صوبے کے نئے 2451معاملات میں سرینگر میں 831، بارہمولہ میں252، بڈگام میں 320، پلوامہ میں 177، کپوارہ میں 148، اننت ناگ میں 199، بانڈی پورہ میں 89، گاندربل میں 152، کولگام میں 228 اور شوپیان کے 55افراد شامل ہیں۔ کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 49ہزار913تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران وادی میں مزید 28افراد وائرس سے فوت ہوگئے ۔ مرنے والوں میںصدر اسپتال میں 7، سکمز صورہ میں 6،ضلع اسپتال پلوامہ میں ایک، سی ڈی اسپتال سرینگر میں ایک، جے وی سی بمنہ میں ایک، جی ایم سی اننت ناگ میں ایک،کیمونٹی ہیلتھ سینٹر کپوارہ میں 4، جی ایم سی بارہمولہ میں 2، ایس ڈی ایچ خانصاحب ایک اور رعناواری اسپتال میں 4فوت ہوئے ہیں۔ رعناواری اسپتال میں فوت ہونے والوں میں صفا پورہ گاندربل سے تعلق رکھنے والے کشمیر یونیورسٹی کے 58سالہ پروفیسر بھی شامل ہے۔سکمز صورہ میں مرنے والوں میں بمنہ کی 65سالہ خاتون، لال بازار کا 80سالہ معمر شخص، حبہ کدل کا 68سالہ شخص، خانیار کا رہنے والا 64سالہ شخص، پاندریٹھن کا 70سالہ معمر شخص شامل ہے۔ صدر اسپتال سرینگر میں فوت ہونے والوں میں دمہال ہانجی پورہ کولگام کا 70سالہ شخص، فتح کدل کی 50سالہ خاتون،شامل ہے۔کشمیر صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد 1700کا ہندسہ پار کرکے 1710ہوگئی ہے۔اتوار کو جموں صوبے میں مزید 1690افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جن میں 41افراد بیرون ریاستوں اور ممالک کا سفر کرکے جموں پہنچے ہیں جبکہ 1649افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں متاثر ہونے والے 1690افراد میں ضلع جموں میں 625، ادھمپور میں192،راجوری میں 237، ڈوڈہ میں 77، کٹھوعہ میں 186، سانبہ میں 145، کشتواڑ میں 41، پونچھ میں 106 جبکہ رابن سے 65افراد تعلق رکھتے ہیں۔ اس دوران جموں صوبے میں مزید 31افراد فوت ہوئے ہیں مرنے والوں میں جی ایم سی جموں میں 8، سی ڈی اسپتال جموں میں 4، زچگی اسپتال جموں میں ایک، جی ایم سی راجوری میں 6، جی ایم سی کٹھوعہ میں 2، جی ایم سی ڈوڈہ میں ایک، ای ایم سی امرتسر میں ایک، ایسکام میں ایک، ایم ایم وی ڈی این ایچ میں 2، زچگی اسپتال ستواری میں ایک،سی ایچ سی مینڈھر میں ایک جبکہ 3افراد گھروں میں ہی فوت ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد1439ہوگئی ہے۔