پونچھ/ میونسپل کونسل پونچھ کے چیف ایگز یکٹو آفیسر چوہدری مشتاق حسین اور میونسپل کمیٹی کے چیئر مین ایڈوکیٹ سنیل کمار شرمار کی قیادت میںپونچھ کے بازارو عوامی مقامات اور سرکاری دفاتر میں جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ کا عمل جاری ہے۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کیلئے جہاں لاک ڈاون لگایا گیا ہے وہیں انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ کورونا کا مزید پھیلائو نہ ہو۔اس دوران پونچھ قصبہ کی مختلف مساجد، مندوروں ، گردواوں اور دیگر مذہبی مقامات پر بھی جراثیم کش ادویات کا چھڑکائو کیاگیا ۔ پونچھ میونسپل کونسل کے چیف ایگز یکٹو آفیسر چوہدہری مشتاق حسین نے کہا کہ جب سے کرونا وائرس نے اس سرحدی علاقہ میں دستک دی ہے تب سے ان کا محکمہ عوامی مقامات اور سرکاری دفاتر پرسنیٹائیزشن ہر روز کررہا ہے اور ضلع ہسپتال پونچھ میںترجیحی بنیادوں پر سنیٹائیزشن کی جا رہی ہے۔ دریں اثناء میونسپل کمیٹی پونچھ کے چیئر مین نے کہا کہ ان کے تمام صفائی کرمچاری لگاتا رضاکارانہ طور پر فرنٹ لائن پر رہ کر کا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دوسری لہر نہایت خطرناک ہے اس نے ہمارے علاقہ کے کئی قیمتی جانوں کو چھینا ہے اس لئے وہ عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ گورنمنٹ کی گائیڈ لائین پر مکمل عمل کر کے اپنی اور اپنوں کی جانوں کو تحفظ فراہم کریں۔