نئی دلی //وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ کووڈ19- کے زیرعلاج مریضوں کی تعداد کم ہونے کے باوجود عالمی وباء سے پیدا چیلنج اب بھی برقرار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ19- کے خلاف لڑائی میں احتیاطی اقدامات پر عمل کرنا ایک بڑا ہتھیار ہے۔وزیراعظم نے کل کووڈ19- صورتحال کے بارے میں 10ریاستوں کے ضلع عہدیداروں کے ساتھ گفتگو کی۔ ان میں چھتیس گڑھ، ہریانہ، کیرالہ، مہاراشٹر، اڈیشہ ، پڈوچیری ، راجستھان، اترپردیش، مغربی بنگال اور آندھراپردیش شامل ہیں۔ مودی نے کہا کہ سائنسداں وائرس کی بدلتی ہوئی شکل سے موثر طور پر نمٹنے کے لئے کام کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ سرکار ٹیکوں کی سپلائی برقرار رکھنے کے لئے لگاتار کام کر رہی ہے۔