لپونچھ//جموں کشمیر پیوپلس مومنٹ(جے کے پی ایم ) کاپونچھ میں ٹراماہسپتال قائم کرنے کو لیکر احتجاج جاری ہے ۔اس سلسلہ میں پارٹی کے جواں سال لیڈران نے پونچھ کے گائوں دلیرا میں ایک پر امن احتجاجی مظاہرہ کر کے ایک بار پھر لیفٹیننٹ گورنرسے فوری پونچھ میں ٹراما ہسپتال بنانے کی اپیل کی۔احتجاجی مظاہرے کی قیادت کرتے ہوئے یوتھ صدر اعجاز احمد نے کہا کہ پارٹی ضلع صدریدم پریت سنگھ کی قیادت میں ان کی پارٹی کی جانب سے ایک مہم شروع کی گئی ہے جو تب تک جاری رکھی جائے گی جب تک پونچھ میں ٹراما ہسپتال قائم نہیں ہو جاتا ۔ انھوں نے کہا کہ ضلع پونچھ ایک سرحدی اورپچھڑا ہوا علاقہ ہے یہاں صحت کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہے جس کی وجہ سے اکثر لوگ جموں اور سرینگر علاج کے لئے منتقل کئے جاتے ہیں جو کئی بار راستے میں ہی علاج نہ ہونے کی وجہ سے موت کا نوالہ بن جاتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ پونچھ میں زمین کی کوئی کمی نہیں ہے کہیں بھی ہسپتال کی عمارت تعمیر ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا مرکزی سرکار تو بڑے بڑے دعوی کرتی ہے لیکن زمین سطح پر کوئی کام نہیں کرتی ۔انھوں نے انتباہ دیا کہ اگر ان کی مانگ جلد پوری نہ کی گئی تو وہ بڑی سطح پر احتجاج شروع کر دیں گے۔