ڈوڈہ //کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران ٹیسٹنگ، ویکسی نیشن عمل و عوام میں بیداری لانے پر سیول سوسائٹی نے صف اول کے ورکروں کے رول کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ڈوڈہ خطہ میں محکمہ صحت و باالخصوص ہیلتھ ورکروں نے قابل ستائش کام کیا ہے۔انہیں ورکروں میں فاروق احمد بھی شامل ہے جو گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ میں ہیلتھ ورکر کے طور پر اپنی خدمات انجام دے رہا ہے۔سیول سوسائٹی نے فاروق احمد کے رول کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پابندی و دیانتداری سے کوؤڈ 19 کے دوران اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے کام کیا. ٹیسٹ و ویکسینیشن مہم میں فاروق احمد برابر ساتھ رہے۔ترجمان ڈوڈہ ڈیولپمنٹ فرنٹ اشتیاق احمد دیو نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ فاروق احمد و اسکے جیسے دیگر ہیلتھ ورکرز کی حوصلہ افزائی کی جائے جو قلیل سی تنخواہ پر بھی ناقابل فراموش خدمات انجام دیتے ہیں۔