کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کے دور افتادہ علاقہ دچھن میں نجی کمپنیوں نے ٹاوروں کی تعمیر کا کام شروع کردیا ہے جسے علاقے کی عوام میں خوشی کی لہر پائی جارہی ہے اور بہت جلد اس علاقے میں مواصلاتی نظام شروع ہوگا۔واضح رہے کہ علاقہ میں بی ایس این ایل نے بھی مواصلاتی نظام شروع کیا تھا لیکن وہ صرف چند سال تک ہی چل سکا جسکے بعد اگرچہ کافی جہدوجہد کی گی لیکن آج تک مواصلاتی نظام شروع نہ ہوسکا۔ عوام کے ساتھ ہر سطح پر وعدے کیے گے لیکن وہ صرف بیان بازی تک ہی ی محدود رہے لیکن اب علاقہ کی عوام میں امید کی کرن جاگ اٹھی ہے اور بھارتی ا ئرٹیل نے علاقے میں مواصلاتی نظام کو شروع کیا ہے۔ جہاں گزشتہ ماہ ضلع ترقیاتی کونسل کی چیئرپرسن و دچھن سے تعلق رکھنے والی ممبر پوجا ٹھاکر نے ڈنگڈورو میں ٹاور کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا وہیں ااج سوندر میں بھی ٹاور کا کام شروع کیا گیا جبکہ مزید مقامات پر ٹاوروں کی تعمیر کا کام آنے والے چند دنوں میں شروع کی جائے گی۔