بارہمولہ // کریری بارہمولہ میں ڈنگڈارہ میں ڈنگڈارہ سپر لیگ شدومد سے جاری ہے ۔ٹورنامنٹ میںکھیلے گئے میچ میں بنگڈارہ سپارٹنز نے نوپورہ الیون کو 24 رنز سے شکست دی ۔ٹاس جیت کر بنگڈارہ سپارٹنز نے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ بیس اورز میں 144 رن بنائے۔ جواب میں نوپورہ الیون کی پوری ٹیم 120 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور 24 رنز سے میچ ہار گئے۔پرویز احمد کو شاندار کارکردگی کے عوض میچ کے بہترین کھلاڑی کے اعزاز سے نوازا گیا۔