سرینگر// جموں وکشمیر حکومت نے محکمہ شہری ترقی و مکانات کے 3 سینئر افسران کو ،جن پر انسداد بدعنوانی بیورونے 2015 میں ایک کیس میں مقدمہ درج کیا تھا ، کو منگل کو معطل کردیا گیا۔ پرنسپل سکریٹری ، شہری ترقی و مکانات دھیرج گپتا نے انچارج ٹاؤن پلانر ، شہری ترقی و مکانات حامد احمد وانی ، انچارج سینئر ٹاؤن پلاننگ ، سرینگر ڈیولپمنٹ اتھارٹی فرزانہ نقشبندی اور ایگزیکٹو انجینئر ، جے اینڈ کے لیکس اینڈ واٹر وائز ڈیولپمنٹ اتھارٹی فیروز احمد میر کو معطل کرنے کے احکامات صادر کئے۔ 2015 میں ویجی لینس کی جانب سے ان کے خلاف بدعنوانی کا مقدمہ درج ہونے کے بعد معطل کردیا گیا تھا ۔وانی اس وقت سرینگر میونسپل کارپوریشن کے جوائنٹ کمشنر (منصوبہ بندی) تھے جبکہ نقشبندی اس وقت سرینگر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ڈویژنل ٹاؤن پلانر تھی۔فیروز احمد میر اس وقت اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر ، جموں و کشمیر لیکس اینڈواٹر ویز ڈیولپمنٹ اتھارٹی (لاوڈا) میںتعینات تھے۔ان کی معطلی کے حکم میں کہا گیا ہے کہ حامد احمد وانی عمومی انتظامی محکمہ ، نقشبند وائس چیئرمین سرینگر ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور میر وائس چیئرمین ، لاوڈا ، سری نگر کے دفتر کے ساتھ منسلک رہیں گے۔