راجوری //راجوری کے مراد پور علاقہ میں قتل ہوئے اعجازڈار والدین کا اکلوتا بیٹا ہونے کیساتھ ساتھ گھر میں کمائی کا واحد ذریعہ تھا تاہم فالج میں مبتلا والد ،والدہ اور تین بہنوں کیلئے اب مزید مشکلات پیدا ہو گئی ہیں ۔60سالہ والد افضل ڈار کا جسم فالج میں وجہ سے زیاہ حرکت نہیں کر سکتا ۔اہل خانہ نے بتایا کہ منگل کی صبح چھ بجے ان کو ایک فون کال آئی جس میں کہا گیا کہ ان کا بیٹا اعجاز جو کہ بھینس لانے کیلئے گیا ہوا تھا وہ سر میں شدید چوٹ لگنے کی وجہ سے ہسپتال میں داخل ہے ۔اعجاز لون کے والد ن بتایا کے جیسے ہی اس نے اپنے بیٹے کے قتل کی خبر سنی تب سے اس کی زندگی میں اندھیر ا وقت شروع ہو گیا ہے ۔افسوس بھرے لہجے میں والد نے کہاکہ وہ اپنے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنا چاہتے تھے تاہم وہ فالج کی مرض میں مبتلا ہو گیا جس کے بعد اس کے بیٹے نے گھر کا کاروبار سنبھالا لیا تھا ۔انہوں نے بتایا کہ بیٹے کی موت کے بعد نہ صر ف انہوں نے اپنا بیٹا کھویا ہے بلکہ اپنے بڑھاپے کا سہارہ بھی اب نہیں رہا ۔اہل خانہ نے لیفٹیننٹ گورنر سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ قاتلوں کو سخت سزا دینے کیساتھ ساتھ ان کو مشکل وقت میں امداد بھی دی جائے ۔