کوٹرنکہ //کوٹرنکہ سب ڈویژن میں بھا جپا کے اقلیتی مورچہ کی ماہانہ میٹنگ منعقد کی گئی ۔محمد یونس اور ضلع سیکریٹری رمیز ملک کی قیادت میں منعقد اجلاس میں متعدد کارکنوں نے شرکت کی ۔اس دوران اراکین نے کہاکہ بھاجپا کا اقلیتی مورچہ علاقہ میں اقلیتوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیساتھ ساتھ ان کی تعمیر وترقی کا وعدہ بند ہے ۔اجلاس کے دوران اقلیتی مورچہ کو بلاک کی سطح پر مزید مضبوط بنانے کے طریقہ کار پر بھی غور کیا گیا ۔لیڈران نے کارکنوں پر زور دیتے ہوئے کہاکہ اقلیتی مورچہ کو زمینی سبطح پر مضبوط بنانے کیلئے آپسی اشتراک سے کام کیا جائے ۔