مینڈھر //ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پونچھ بشارت احمد نے مینڈھر سب ڈویژن کا دورہ کرتے ہوئے سب ڈسٹر کٹ ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جارہی سہولیات کا جائزہ بھی لیا ۔آفیسر موصوف نے ہسپتال کی تمام سیکشنوں کا معائینہ کرنے کیساتھ ساتھ ووڈ کئیر سنٹر گور نمنٹ ہائر سکینڈری سکول مینڈھر میں فراہم کی جارہی سہولیات کا جائزہ بھی لیا ۔اس کے علاوہ آفیسر موصوف کو مینڈھر ہسپتال میں آکسیجن جنریشن پلانٹ پر چل رہے کام کے سلسلہ میں بھی جانکاری فراہم کی گئی ۔اس موقعہ پر آفیسر موصوف کے ہمراہ ایس ڈی ایم مینڈھر ڈاکٹر ساحل جنڈیال ،چیف میڈیکل آفیسر پونچھ ،تحصیلدار مینڈھر ،بلاک میڈیکل آفیسر ڈاکٹر پرویز خان محکمہ پی ڈبلیو ڈی ،محکمہ پی ایچ ای و دیگر محکموں کے اعلیٰ آفیسران بھی موجود تھے ۔