کپواڑہ//سیکریٹری سیاحت و ثقافت سرمد حفیظ نے افسران اور فیلڈ کارکنوں سے عوامی مسائل کے حل کے لئے سرگرم عمل رہنے کی تاکید کی۔اُنہوں نے کہا کہ ایل جی اِنتظامیہ جموں وکشمیر کے عوام کو زیادہ ذمہ دار ، جواب دہ اور شفاف حکمرانی کی فراہم کے لئے پُر عزم ہے۔سیکرٹری جو ضلع کپواڑہ کے مینٹور سیکرٹری بھی ہیں ، ضلع میں یہاں ایک جائزہ میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے۔اِس موقعہ پر چیئرمین ضلعی ترقیاتی کونسل کپواڑہ عرفان سلطان پنڈت پوری، وائس چیئرمین ڈی ڈی سی کپواڑہ حاجی فاروق احمد میر، ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ اِمام الدین ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر نذیر احمد لون اور دیگر سینئر اَفسران موجو د تھے۔سیکرٹری نے اَفسران سے کہا کہ وہ عوام اور محکموں کے مابین فاصلے کم کریں۔ انہوں نے شکایات خانہ کے قیام اور ہر دفتر میں ضروری ہیلپ لائن نمبر کے ساتھ مناسب شکایات کے ازالے کا طریقہ کار قائم کرنے کے لئے کہا تاکہ لوگوں کو ان کے ازالے کے لئے اَپنے مسائل اور خدشات کو رجسٹر کرنے میں آسانی پیدا ہو۔ان کے پاس رواں مالی سال کے دوران ضلع میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ تھا ۔ اس کے علاوہ اِس اکائونٹ میںگزشتہ مالی سال میں حاصل ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا تھا۔سیکرٹری نے صحت شعبے کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ مثبت معاملات میں کمی کے باوجود ہم کووِڈ کنٹین منٹ کے لئے اِجازت نہیں دے سکتے ہیں اور کووِڈ مناس طرزِ زندگی اور دیگر ایس او پیز پر سختی سے عمل پیر ا رہنے کی ضرورت ہے ۔ انہیں جانکاری دی گئی کہ ضلع میں کووِڈ رہنما خطوط کی خلاف ورزی کرنے والوں سے 17 لاکھ روپے جرمانہ وصول کیا گیا ہے۔اُنہیں سی اے پی ڈی کے کام کرنے کے بارے میںبتایا گیا کہ ضلع میں کرناہ کیرن اور مژھل کے سرحدی علاقوں سمیت راشن اور دیگر ضروری اشیاء کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔سیکرٹری کو تعلیم کے شعبے کا جائزہ لیتے ہوئے بتایا گیا کہ اِن علاقوں میں بالخصوص جہاں اِنٹرنیٹ کی سہولیت میسر نہیں ہے وہاں کمیونٹی کلاسز بھی شروع کی گئی ہیں۔اُنہوں نے دیہی ترقی اور پی ایچ ای محکموں کے کام کا بھی جائزہ لیا اور اِس سلسلے میں کرناہ اور سوگام کے ایس ڈی زیمز کی رائے حاصل کی۔ ڈی ڈی سی چیئرمین نے ضلع کے ترقیاتی امور پر روشنی ڈالی اور خاص طور پر لنگیٹ میں واٹر سپلائی سکیموں کو بڑھانے پر زور دیا۔اس سے قبل ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ رواں مالی سال کے کیپکس بجٹ 779.60کروڑروپے ہے۔جس میں دیہی ترقیاتی منصوبے کے تحت 11,10 لاکھ روپے ، جل شکتی کے تحت 1,021 لاکھ روپے ، ٹرانسپورٹ کے تحت3,565لاکھ روپے ، سوشل ویلفیئر کے تحت 6,762 لاکھ روپے اور عام خدمات کے تحت 45,269لاکھ روپے کے علاوہ ائیریا ڈیولپمنٹ فنڈ کے تحت 10,321 لاکھ روپے ہیں ۔ اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ 2020-21 کے دوران 9,656 ترقیاتی کام عمل میں لائے گئے ہیں جن میں سے 4,849 کام رواں سال مارچ کے آخر تک مکمل ہوچکے ہیںَ۔