پونچھ//لاک ڈون ختم ہونے کے بعد سرحدی ضلع پونچھ کے بازاروں میں پورے ہفتے کاروبار کی اجازت دیئے جانے کے بعد بازاروں میں عوام کا ہجوم جمع ہو رہا اور اس دوران ایس او پی کی مکمل خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ دیگر عوامی مقامات پر بھی صورتحال کچھ مختلف نہیں ہے۔نہ ہی ماسک کا استعمال اور نہ ہی سماجی فاصلہ، عوام کی غیر سنجیدگی کا اندازہ انکی گفتگو سے لگایا جاسکتاہے۔بارایسوسی ایشن کے اہم رکن نے اس بات پر برہمی کا اظہار کیا ہے کہ لوگ بازاروں میں بغیر ماسک کے گھوم رہے ہیں۔ انہوں نے کہا انتظامیہ کی کوشش ہے کے لوگ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں لیکن لوگ اس بات کو سے بالکل بے خبر ہیں کہ رونا ابھی گیا نہیں ہے۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں جب بھی بازار میں آئیں ماسک پہنے رکھیں، سماجی دوری بناکر رکھیں اور ہاتھ سینیٹائزر یا صابن سے بار بار صاف کرتے رہے ہیں۔مقامی معززین نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ قصبہ میں ایس او پیز کی خلاف ورزیاں کرنے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔