سرینگر //جموں و کشمیر میں3دنوں کے بعد کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں ایک مرتبہ پھر اچھال آیا ہے۔ جمعرات کو جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید 11افراد فوت ہوگئے۔اس سے قبل 20جون جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے 14افراد فوت ہوگئے تھے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4284تک پہنچ گئی ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخض کیلئے 50ہزار 95 ٹیسٹ کئے گئے جن میں 45سفر کرنے والوں سمیت مزید 448افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں ۔ مثبت کیسوں کی شرح مزید کم ہوکر صرف 0.98فیصد گئی ہے۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 313476تک پہنچ گئی ہے۔جمعرات کو جموں و کشمیر میں مزید 448افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں جن میں 183جموں جبکہ 265کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 265متاثرین میں سرینگر میں95، بارہمولہ میں32، بڈگام میں18 ,پلوامہ میں30،کپوارہ میں17، اننت ناگ میں36، بانڈی پورہ میں15،گاندربل میں14،کولگام میں6 اور شوپیان میں صرف2متاثر ہوئے ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد1لاکھ94ہزار628ہوگئی ہے۔ اس دوران کشمیر میں مزید3فراد وائرس سے فوت ہوگئے۔ مرنے والوں میں صدر اسپتال میں1، سکمز صورہ میں 1، سکمز بمنہ میں 1 اور جی ایم سی بارہمولہ میں ایک شخص فوت ہوا ہے۔ کشمیر صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد2198ہوگئی ہے۔ جموں میںجمعرات کو183فراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں جن میں سے45بیرون ریاستوں سے جموں پہنچے جبکہ138فراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے کے183متاثرین میں جموں میں22، ادھمپور میں13، راجوری میں19، ڈوڈہ میں23، کٹھوعہ میں8، سانبہ میں5کشتواڑ میں23، پونچھ میں11 ,رام بن میں12اور ریاسی میں47افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد194628ہوگئی ہے۔ اس دوران مزید7فراد جموں میں فوت ہوئے ہیں۔ مرنے والوں میںجی ایم سی ڈوڈہ میں 2، جی ایم سی راجوری میں 1،زچگی اسپتال اکھنور میں ایک اورزچگی اسپتال ستواری میں ایک، ایس ایم جی ایس جموں میں ایک اور سی ایچ سی مینڈھر میں ایک شخص شامل ہے۔ جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد2087ہوگئی ہے۔