سرینگر //پچھلے 24گھنٹوں کے دوران بیرون ریاستوں اور ممالک سے لوٹنے والے 99افراد سمیت مزید 498کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 13ہزار 974 پہنچ گئی ہے۔ اس دوران مزید 7افراد وائرس سے فوت ہوگئے ہیں۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4291ہوگئی ہے۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 47ہزار 941ٹیسٹ کئے گئے جن میں 498افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں جن میں 209جموں جبکہ 289کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں ۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 289متاثرین میں 20بیرون ریاستوں اور ممالک کاسفرکرکے واپس لوٹے جبکہ 269مقامی سطح پر رابطے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔کشمیر سے تعلق رکھنے والے 289متاثرین میں سرینگر میں82، بارہمولہ میں35، بڈگام میں31 ,پلوامہ میں13،کپوارہ میں13، اننت ناگ میں44، بانڈی پورہ میں15،گاندربل میں16،کولگام میں29 اور شوپیان میں صرف3متاثر ہوئے ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد1لاکھ94ہزار917ہوگئی ہے۔ اس دوران کشمیر میں مزید3فراد وائرس سے فوت ہوگئے۔ مرنے والوں میں صدر اسپتال میں1، ضلع اسپتال بانڈی پورہ میں ایک اور جی ایم سی اننت ناگ میں ایک شخص فوت ہوا ہے۔ کشمیر صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد2199ہوگئی ہے۔ جموں میںجمعہ کو209فراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں جن میں سے79بیرون ریاستوں سے جموں پہنچے جبکہ130فراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے کے209متاثرین میں جموں میں10، ادھمپور میں9، راجوری میں11، ڈوڈہ میں25، کٹھوعہ میں4، سانبہ میں2کشتواڑ میں19، پونچھ میں16 ,رام بن میں17اور ریاسی میں96افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد119057ہوگئی ہے۔ اس دوران مزید4فراد جموں میں فوت ہوئے ہیں۔ مرنے والوں میں جی ایم سی ڈوڈہ میں 2، ایک جی ایم سی جموں اور 1ضلع اسپتال کشتواڑ سے تعلق رکھتے ہیں۔ جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد2199ہوگئی ہے۔