نئی دہلی//یو این آئی// ٹویٹر نے امریکی قانون کا حوالہ دیتے ہوئے مواصلات ، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے وزیر روی شنکر پرساد کے اکاؤنٹ کو ایک گھنٹے کے لئے بند کردیا ، دوسری جانب مسٹر پرساد نے ٹویٹر کی اس کارروائی کو ملک کے نئے قانون کی خلاف ورزی قرار دیا۔ روی شنکر پرساد نے اس بارے میں ٹویٹر کو ہدف تنقید بنایا ہے ۔ تاہم ، ٹویٹر کا کہنا ہے کہ انہوں نے کمپنی کی پالیسی کی خلاف ورزی کی ہے ۔ تقریبا ایک گھنٹے کے بعد کمپنی نے ان کا اکاؤنٹ اوپن کردیا۔مسٹر پرساد نے ٹویٹر کا اسکرین شاٹ پہلے کرو ایپ پر شیئر کیا ۔ اس کے بعد انہوں نے ٹویٹر پر اسکرین شاٹس شیئر کئے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ٹوئٹر نے ان کے اکاؤنٹ کو ایک گھنٹے کے لئے بند رکھا۔