پونچھ//جموں وکشمیر ہائی کورٹ کے جج چیئر پرسن آئی ٹی کمیٹی ہائی کورٹ جموں و کشمیر و ایگز یکٹوچیئر مین جموں کشمیر لیگل سروس اتھارٹی علی محمد ماگرے نے سنجیو کمار جج ہائی کورٹ جموں کشمیر و ایڈمنسٹریٹوجج ضلع پونچھ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ کورٹ ضلع عدالت کمپلیکس پونچھ کاپہلی بار دورہ کیا جہاں ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ اس دوران انہوں نے ودھایک خدمت مرکز (وی ایس کے) ای خدمت مرکز اور متبادل تنازعات کے حل کے مرکز (اے ڈی آر) کی عمارتوں کا افتتاح کیا۔ بعد از آں ڈاک بنگلہ پونچھ کے کانفرنس ہال میں ایک اجلاس منعقد ہوا جہاں اشوک کمار شیوان پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (چیئرمین DLSA) نے خطبہ استقبالیہ دیتے ہوئے ان کا استقبال کیا۔انہوں نے اس موقع پر ضلع عدلیہ کا ایک مختصر خاکہ بھی پیش کیا۔ انوپ شرما (سی پی سی ، ای کورٹ پروجیکٹ) نے ای کورٹٹس پروجیکٹ کی بات کی اور بتایا کہ ای سیوا کیندر نے دور دراز کے علاقوں تک پہنچنے کا عزم کرلیا ہے۔ اپنے خصوصی خطاب میں سنجیو کمار جج ہائی کورٹ جموں کشمیر و ایڈمنسٹریٹوجج ضلع پونچھ نے کہا کہ ان اقدامات سے عدلیہ میں مزید احتساب اور شفافیت آئے گی۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ کورٹ پونچھ کے انفراسٹرکچر کو سراہا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ضلع پونچھ کے انتظامی جج ہونے کے ناطے وہ دوبارہ تشریف لائیں گے اور گوریوینس کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ اپنے صدارتی خطاب میں جموں وکشمیر ہائی کورٹ کے جج، چیئر پرسن آئی ٹی کمیٹی ہائی کورٹ جموں و کشمیر و ایگز یکٹو چیئر مین جموں کشمیر لیگل سروس اتھارٹی علی محمد ماگرے نے کہا کہ عدالتوں میں ڈیجی ٹلائزیشن اور ریکارڈوں کی سکینگ کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے پونچھ میں بیٹھے قانونی چارہ جوئی کو ہائی کورٹ جموں میں اپنے کیس کی حیثیت کا پتہ چل سکتا ہے۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ اپنے موبائل فون پر رابطہ قائم کرنے اور خدمات حاصل کرنے کے لئے ای کورٹٹس ایپ کا استعمال کریں۔ انہوں نے عدالتی افسران سے کہا کہ وہ اپنے فرائض عبادت کے طور پر ادا کریں اور اس پہاڑی اور دور دراز کے علاقے میں عوام کی خدمت کریں۔ انصاف کے دروازے تک پہنچنا ای کورٹٹس سروسز کا حتمی مقصد ہے۔انہوں نے بیٹی پڑھاﺅ بیٹی بچاو¿ کے تحت معاشرے کے پسماندہ اور مشکلات سے دوچار افراد کو سماعت کر کے ان میں امدادی چیکوں کی تقسیم کی جس میں 4 لڑکیوں اور سکول کو مالی اعانت فراہم کی گئی۔