سرینگر //جموں و کشمیر میں قریب 3ماہ بعد کورونا وائرس سے روزانہ متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 350 سے کم ہوگئی ہے۔ سنیچر کو جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 46ہزار 705ٹیسٹ کئے گئے جن میں 25سفر کرنے والوں سمیت مزید 342افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں ۔ اس سے قبل 31مارچ کو 372 اور21 جون کو 362 افراد کی رپورٹیں مثبت آئی تھیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 14 ہزار 316ہوگئی ہے۔ اس دوران مزید 5افراد کورونا وائرس سے فوت ہوگئے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4296تک پہنچ گئی ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید 342افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں جن میں 107جموں جبکہ 235کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 235متاثرین میں 7 بیرون ریاستوں سے سفر کرکے کشمیر آئے ہیں جبکہ 228مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔کشمیر میں متاثر ہونے والے 235افراد میں سرینگر میں84، بارہمولہ میں9، بڈگام میں23 ,پلوامہ میں29،کپوارہ میں18، اننت ناگ میں24، بانڈی پورہ میں14،گاندربل میں18،کولگام میں15 اور شوپیان میں صرف1متاثر ہوئے ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد1لاکھ95ہزار152ہوگئی ہے۔ اس دوران کشمیر میں مزید۱فراد وائرس سے فوت ہوگئے۔مرنے والا شخص صدر اسپتال سرینگر میں فوت ہوا ہے۔ کشمیر صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد2200ہوگئی ہے۔ جموں میںسنیچر کو107فراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں جن میں سے18بیرون ریاستوں سے جموں پہنچے جبکہ89فراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے کے107متاثرین میں جموں میں11، ادھمپور میں2، راجوری میں15، ڈوڈہ میں10، کٹھوعہ میں10، سانبہ میں1کشتواڑ میں13، پونچھ میں14 ,رام بن میں12اور ریاسی میں19افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد119164ہوگئی ہے۔ اس دوران مزید4فراد جموں میں فوت ہوئے ہیں۔ مرنے والوں میں جی ایم سی راجوری میں 2، ضلع اسپتال رام بن میں 1اورشری ماتا ویشنودیوی اسپتال کٹرا میں ایک شخص فوت ہوا ہے۔جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد2199ہوگئی ہے۔
عوام کووڈ مناسب طرز عمل اختیار کریں
۔80 لاکھ افراد تک پہنچنے کیلئے چیف سیکریٹری کا تبادلہ خیال
نیوز ڈیسک
سرینگر//چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتہ نے جموں و کشمیر میں کووڈ وبائی امراض کی لہروں کو روکنے کیلئے عوام میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے ایک سرشار آئی ای سی مہم کے رول آو¿ٹ کیلئے ایکشن پلان کی تیاری کی نگرانی کیلئے ایک میٹنگ کی صدارت کی ۔ چیف سیکریٹری نے عام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ عوامی مقامات پر تشریف لاتے ہوئے سخت نظم و ضبط اور کووڈ مناسب طرز عمل پر عمل کریں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کووڈ 19 کو روکنے کیلئے ضروری ہے کہ عوام جلد سے جلد ٹیکہ کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔ میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا کہ جموں و کشمیر کی تقریباً 80 لاکھ آبادی تک پہنچنے کیلئے آئی ای سی کی ایک وسیع مہم براہ راست چلائی جائے گی ۔ اس مہم کا مقصد کووڈ پر قابو پانے کے بارے میں شعور اجاگر کرنا اور انفیکشن کے مزید پھیلاو¿ کو روکنے کیلئے کووڈ مناسب سلوک ( سی اے بی ) کو فروغ دینا ہے ۔ چیف سیکرٹری نے محکمہ انفارمیشن سے کہا کہ عوامی مقامات پر بہتر طریقوں ، سی اے بی اور ڈز اینڈ ڈاو¿نٹس کے بارے میں بڑے پیمانے پر آگاہی مہم چلائیں ۔ کووڈ ایس او پیز کے نفاذ پر چیف سیکریٹری نے نفاذ کرنے والے اداروں کو ہدایت دی کہ خلاف ورزی کرنے والوں کو سزا دینے کیلئے درجہ بند جرمانے کا طریقہ کار اپنائیں ۔ سی اے بی کی نگرانی اور ایس او پیز کے نفاذ کو مزید تقویت دینے کیلئے فیصلہ کیا گیا کہ ہوم گارڈز اور اساتذہ کی خدمات کو بھی استعمال کیا جائے گا جو آن لائین کلاسوں سے وابستہ نہیں ہیں ۔