ٹنگمرگ میں طالب علم اوراجس بانڈی پورہ میں مزدور نے خود کو پھانسی پرلٹکایا
ٹنگمرگ+بانڈی پورہ+سری نگر//وادی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خودکشی کے واقعات میں تین جوانوں نے اپنی زندگی کاخاتمہ کیا جبکہ ایک نابالغ لڑکی کی جان دینے کی کوشش پولیس نے ناکام بنادی۔کپوارہ کے ایک طالب علم نے سمینٹ پل سرینگر سے چھلانگ لگاکر جان دیدی لیکن یہ انتہائی اقدام کرنے سے قبل اُس نے ایک ویڈیو بنائی جس میں اُس نے اپنے گھر والوں سے معافی طلب کی۔ادھر اجس بانڈی پورہ میں بھی ایک جوان نے اپنی زندگی کاخودکو پھانسی پر لٹکاکرخاتمہ کیا۔ گیارہویں جماعت کے 17برس کے طالب علم ثاقب احمد آہنگر ولد عبدالکلام ساکنہ کپوارہ اپنے بھائی اور چچیرے بھائی کے ہمراہ نواکدل سرینگر میں بطور کرایہ دار رہتے ہیں۔ گزشتہ شام ثاقب آہنگر عارضی رہائش گاہ سے سیمنٹ کدل نورباغ آیا اور دریائے جہلم میں کود گیا۔ جہلم میں کودنے سے قبل مذکورہ طالب علم نے ایک ویڈیو بھی بنایا جس میں وہ یہ انتہائی قدم اٹھانے کیلئے گھروالوں سے معافی مانگ رہا ہے۔ثاقب آہنگر کے دریا میں کودنے سے سیمنٹ کدل میں سنسنی پھیل گئی ۔ اس دوران مقامی لوگوںنے کہا ہے کہ سیمنٹ کدل خودکشی کرنے کی ایک جگہ بن گئی ہے اور ابھی تک متعدد افراد نے یہاں سے کود کر خودکشی کی ہے۔ لوگوںنے مطالبہ کیا ہے کہ سیمنٹ کدل کے دونوں اطراف اونچی دیوار بنائی جائے تاکہ ایسے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں۔ادھراجس بانڈی پورہ میں ایک جوان نے دوران شب خود کو پھانسی پرلٹکاکر اپنا کام تمام کردیا۔تفصیلات کے مطابق بازی پورہ اجس کے رفیق احمد ولدغلام احمد جو پیشہ سے حمام پتھروں کاکام کرتاتھا،نے جمعہ اور سنیچرکی درمیانی رات کو اپنے آپ کو پھانسی پرلٹکایا۔صبح جب وہ دیر تک کمرے سے باہر نہیں آیا ،تو اُس کے والدین نے اُس کے کمرے کا دروازہ کھٹکھٹایا ،جب وہاں سے کوئی آواز نہ آئی ،توانہوں نے دروازے کو توڑا اور انداپنے بیٹے کو پھانسی پرلٹکا پایا۔پولیس چوکی اجس نے فوری طور موقعہ پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لیااور پوسٹ مارٹم کےلئے لاش اسپتال پہنچائی۔پولیس چوکی اجس کے چوکی افسر نے بتایا کہ پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔خودکشی کرنےوالے 32برس کے جوان کاایک بچہ ہے ۔ادھرٹنگمرگ ہردہ شورہ کنزر میں آسودہ حال گھرانے سے تعلق رکھنے والے 16سالہ طالب علم نے خود کو پھانسی پر لٹکایا ۔تفصیلات کے مطابق ہردہ شورہ کنزر میں 25جون کے رات نوبجے اسوقت لوگ دم بخود ہوگئے جب گاوں میں ایک آسودہ حال گھرانے سے تعلق رکھنے والے 16سالہ طالب علم نے اپنے ہی کمرے میں خودکو پھانسی پر لٹکاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔معلوم ہواہے کہ 16سالہ طالب علم عاشق احمد پرے ولد گلزار احمد نے جمعہ کی رات نو بجے کمرے میں داخل ہونے کے ساتھ رسی کا پھندہ بناکر اپنی زندگی کا چراغ گل کیا۔اہل خانہ نے اگر چہ اُسے فوری طور اسپتال پہنچایا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔ (مشمولات کے این ایس)
گاندربل میں نابالغ لڑکی کی خودکشی کی کوشش
پولیس نے ناکام بنائی
ارشاداحمد
گاندربل//شادی پورہ گاندربل میں پولیس کی جانب سے فوری کارروائی کے دوران دریا جہلم میں چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کرنے والی لڑکی کو بچالیاگیا۔گاندربل کے گاں شالہ ہار ڈب میں پولیس نے ماگام بڈگام کی رہنے والی لڑکی کی خودکشی کرنے کی کوشش کو بروقت کارروائی کرکے ناکام بنادیااورمناسب مشاورت کے بعد اُس کووالدین کے سپرد کیا۔