بارہمولہ//ضلع بارہمولہ کے بےشتر علاقوں میں لوگ گرمی کے ان اےام مےں پےنے کے صاف پانی کےلئے ترس رہے ہےں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ چک جمال پٹن ،سعےد پورہ رفےع آباد ،حاجی بل ،نارواو ،ٹنگمرگ اور اوڑی کے علاوہ کئی علاقوں کے لوگوں نے جل شکتی محکمہ پر غفلت شعاری کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ محکمہ ہذا کے افسران کی عدم توجہی سے پانی کی سپلائی بُری طرح سے متاثر ہے اور لوگ آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں جس سے مہلک اور خطرناک بیماریاں پھوٹ پڑنے کا خطرہ لاحق ہے۔ عبدارشےد نامی ایک شہری نے بتاےا کہ جل شکتی محکمہ کی طرف سے اگرچہ کئی سکےموں پرکام شروع کےا گےا ہے لےکن نامعلوم وجوہات کی بنا پراس کام کو ادھورا چھوڑا گیاجس سے ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی پےنے کے صاف پانی سے محروم ہے ۔انہوں نے کہا کہ کئی جگہوں پر پہلے ہی واٹر سپلائی سکےمےں موجود ہیں اور پائپ لائن زنگ آلودہ ہوچکی ہے۔ لوگوں نے گورنر انتظامےہ سے مطالبہ کےا کہ وہ زمےنی سطح پر صورتحال کا جائزہ لیکر ان علاقوں کےلئے پےنے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے خاطر خواہ اقدامات کرےں بصورت دےگر وہ سڑکوں پر آنے کےلئے مجبور ہوجائیں گے۔اس سلسلے مےں متعلقہ محکمہ کے اےک افسر نے بتاےا کہ رقومات کی عدم دستیابی کی وجہ سے ان واٹر سپلائی اسکےموں پر کام رکا پڑا ہے۔انہوں نے بتاےا کہ امےد ہے کہ چند مہےنوں کے اندراندر باقی کام مکمل کیا جائے گا۔ادھر پشواڑہ اننت ناگ میںجل شکتی محکمہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے لوگوں نے بتایاکہ انہیں پینے کے پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے ۔احتجاجی مظاہرین نے کہا کہ بیس برس قبل پی ایچ ای نے چار انچ پائپ لائن نصب کی تھی اورتب سے لیکر آج تک آبادی میں پچاس فیصد اضافہ ہوا ہے اورنظام وہی پرانا ہے۔ ایک مقامی شہری نثار احمد بٹ نے کہا کہ پشواڑہ اور آس پاس علاقوں میں پانی کی شدید قلت پائی جاتی ہے تاہم اس کے پیچھے ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ چندخود غرض عناصر سبزی ، باغات اور سڑکوں کے علاوہ گاڑیاں دھونے کیلئے بھی پینے کا صاف پانی ہی استعمال کررہے ہیں جس کے نتیجے میں علاقہ کے دیگر لوگ مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔لوگوں نے اس سلسلے میں جل شکتی محکمہ کے اعلیٰ حکام سے مداخلت کی اپیل کی ہے ۔(مشمولات سی این آئی)