سرینگر //جموں و کشمیر میں جمعرات کو پہلی مرتبہ 24گھنٹوں کے دوران 56ہزار 839ٹیسٹ کئے گئے جن میں 298افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں ۔ اس طرح مثبت کیسوں کی شرح 0.52رہی۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 15ہزار 960ہوگئی ہے۔ اس دوران مزید 4افراد کورونا وائرس سے فوت ہوگئے ہیں۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4327تک ہوگئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14سفر کرنے والوں سمیت 298افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں جن میں 196کشمیر جبکہ 102جموں سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 6بیرون ریاستوں سے سفر کرکے کشمیر پہنچے ہیں جبکہ 190مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر کے 196متاثرین میں سرینگر میں60، بارہمولہ میں19، بڈگام میں20 ,پلوامہ میں9،کپوارہ میں17، اننت ناگ میں30، بانڈی پورہ میں4،گاندربل میں13،کولگام میں14اور شوپیان میں 3ماہ بعد کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ متاثرین کی مجموعی تعداد1لاکھ96ہزار185ہوگئی ہے۔ اس دوران کشمیر میںمزید2۱فراد وائرس سے فوت ہوگئے۔مرنے والے دونوں متاثرین سکمز صورہ میں فوت ہوئے ہیں۔ کشمیر صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد2220ہوگئی ہے۔ جموں میںجمعرات کومزید102فراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں جن میں سے102بیرون ریاستوں سے جموں پہنچے جبکہ96فراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے کے102متاثرین میں جموں میں7، ادھمپور میں7، راجوری میں7، ڈوڈہ میں9، کٹھوعہ میں2، سانبہ میں23کشتواڑ میں16، پونچھ میں14 ,رام بن میں8اور ریاسی میں9افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد119775ہوگئی ہے۔ جموں صوبے میںپچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید2افراد فوت ہوئے ہیں ۔ مرنے والوں میں ا ایک جی ایم سی راجوری اور ایک شخص شری ماتا ویشنوی دیوی اسپتال کٹرا میں فوت ہوا ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد2107بنی ہوئی ہے۔
معالجین کا قومی دن
یوٹی کے 5ڈاکٹر انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن ایوارڈ سے سرفراز
پرویز احمد
سرینگر //انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن نے مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے 5ڈاکٹروں کو رونا وائرس کے خلاف لڑائی میں بہترین کارگردگی کیلئے انعامات سے نوازیا ہے۔ نئی دلی میں جمعرات کو بعد دوپہر منعقد کی گئی تقریب کے دوران آئی ایم اے کے صدر نے ڈائریکٹر سکمز صورہ ڈاکٹر اے جی آہنگر، پرنسپل جی ایم سی سرینگر ڈاکٹر سامیہ رشید ،جی ایم سی جموں میں شعبہ جنرل مڈیسن کے سربراہ ڈاکٹر وجے کنڈل،جی ایم سی سرینگر میں شعبہ کیمونٹی میڈیسن کے سربراہ ڈاکٹر محمد سلیم خان اور جے وی سی بمنہ کی میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر شفادیوا کو بہترین کارگردگی کیلئے انعامات سے نوازا گیا ہے۔بہترین کارگردگی کیلئے ڈاکٹروں کا انتخاب انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کے ریاستی صدر پروفیسر جی ایم ملک، سیکریٹری جنرل پروفیسر میر نذیر احمد اورورایسوسی ایشن کی ورکینگ کمیٹی نے کیا ہے۔انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کی جموں و کشمیر شاخ کے لیڈران نے ایسوسی ایشن نے 5ممبران کو انعامات حاصل کرنے پر مبارک باد دی ہے۔ادھرڈویژنل کمشنر کشمیر پی کے پولے نے معالجین کے عالمی دن کے مواقع پر وادی میں کورونا وائرس کے دوران بہترین کارگردگی دکھانے والے15ڈاکٹرو ںسمیت 18 افراد کو کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں بہترین کارگردگی کیلئے اسناد سے نوازا