سرینگر// لداخ کے مختلف علاقوں میں اتوار کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کی ویب سائٹ کے مطابق اتور کی صبح دس بجکر آٹھ منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ زلزلے کا مرکز لیہہ میں تھا۔واضح رہے کہ جموں کشمیر اور لداخ زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک پانچ اور چار زون میں آتے ہیں۔