اننت ناگ //اننت ناگ میں لوگوں نے جل شکتی محکمہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہیں پینے کے پانی کی سخت قلت کا سامنا ہے۔پالپورہ دیالگام کے مکینوں نے اننت ناگ کوکرناگ سڑک پر دھرنا دے کر محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں گذشتہ کئی ہفتوں سے پانی کے حوالے سے سخت مشکلات درپیش ہیں ۔محکمہ لوگوں کو صاف پانی فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہورہا ہے۔احتجاج کے باعث کئی گھنٹوں تک ٹریفک کی نقل وحرکت مسدود ہوکر رہ گئی ۔اس بیچ افسران کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین پر امن طور منتشر ہوئے۔