تھنہ منڈی // عید الاضحی کے موقع پر تھنہ منڈی انتظامیہ نے بازار کا معائینہ کیا ۔اس سلسلہ میں تحصیلدار محمود ریاض خان کی قیادت میںانتظامیہ کی ایک ٹیم نے قصبہ کا چکر لگایا اور فروخت کی جارہے ساز و سامان کی جانچ کی ۔ٹیم میں تحصیلدار کے علاوہ نائب تحصیلدار قمر دین چوہدری،تحصیل سپلائی آفیسر ضمیر مرزا، ایس،ایچ او تھنہ منڈی انسپکٹر فرید احمد چوہدری و میونسپل کمیٹی کے ملازمین بھی موجود تھے ۔اس موقع پر تحصیلدار محمود ریاض خان نے تمام دْکانوں کی چیکنگ کی اور دکانداروں کو ہدایت دی کہ سرکار کی طرف سے مقرر کی گئی قیمتوں کے مطابق ہی اشیائے ضروریہ فروخت کریں۔ انھوں نے کہا کہ ریٹ لیسٹ کے بغیر ساز و سامان کی فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔