مینڈھر //بلاک ڈیولپمنٹ کونسل چیئر مین بالاکوٹ شمیم اختر نے تحصیل کی بھاٹہ دھوڑیاں پنچایت کا دو روزہ دورہ کرتے ہوئے عوامی مسائل کا معائینہ کیا ۔اس دوران موصوفہ نے پنچایت کی مختلف وارڈوں میں پروگرام منعقد کئے جن میں پنچایتی اراکین کیساتھ ساتھ علاقہ کے معززین و عام لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔مقامی لوگوں نے بلاک ڈیو لپمنٹ کونسل چیئر مین کو مختلف مسائل کے سلسلہ میں تفصیلی جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہاکہ ان کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے رول ادا کیا جائے ۔موصوفہ نے لوگوں کو یقین دلاتے ہوئے کہاکہ ان کی جائزہ مانگوں و مسائل کو حل کروانے کیلئے متعلقہ حکام کیساتھ رابطہ کیا جائے گا ۔انہوں نے عام لوگوں کو تلقین کرتے ہوئے کہاکہ وہ پنچایتی کاموں کو معیاری طریقہ کار سے کروائیں ۔انہوں نے کہاکہ پنچایتوں کے زیر تحت لوگ کام کرواسکتے ہیں تعمیر اتی کام دئیے بھی جائیں گے تاہم لوگوں کو چاہئے کہ وہ معیاری کام کروائیں ۔