مینڈھر //عیدالا ضحی کے سلسلہ میں مینڈھر قصبہ میں روانہ کی بنیادوں پر لوگوں کی ایک بڑی تعداد آرہی ہے تاہم اس دوران احتیاطی تدابیر کا کوئی دھیان نہیں رکھا جارہا ہے ۔لوگوں کی لاپرواہی کو دیکھتے ہوئے محکمہ صحت نے اپنی ایک ایمبو لینس قصبہ میں تعینات کرنے کیساتھ ساتھ کووڈ کے چلتے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کیلئے گاڑی کے ذریعہ اعلان کروانے کا عمل بھی شروع کر دیا ہے ۔محکمہ صحت نے لوگوں کو متحرک کرتے ہوئے کہاکہ کووڈ کو دیکھتے ہوئے وہ حفاظتی اقدامات اٹھائیں جبکہ محکمہ کی جانب سے جاری کردہ گائیڈ لائن کے تحت ہی ماسک و دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں ۔محکمہ نے کہا کہ عام لوگوں کو چاہئے کہ وہ بچوں کو قصبہ میں نہ لائیں جبکہ خود ماسک کا استعمال کرتے ہوئے سماجی دوری کا خیال رکھیں تاکہ وائرس سے بھی بچا جاسکے ۔اس دوران لوگوں کے ٹیسٹ بھی کئے جارہے ہیں تاکہ لو گ زیادی سے زیادہ تعداد میں ماسک کا استعمال کریں ۔