پونچھ//ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اندر جیت نے ڈاک بنگلہ پونچھ کے کانفرنس ہال میں یوم آزادی 2021 کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے متعلقہ افسران کے اجلاس کی صدارت کی۔اس دوران ڈی سی نے کہاکہ ہر سال کی طرح اس بار بھی پوچھ کی مرکزی تقریب اسپورٹس اسٹیڈیم پونچھ میں منعقد ہوگی جبکہ اسی طرح کی تقریبات تمام تحصیل ہیڈ کوارٹرز پر بھی منعقد ہوں گی۔انہوں نے کہا اس دوران مہمان خصوصی قومی پرچم لہرائیں گے ۔اس اجلاس میں بہتر پارکنگ کی سہولت،پینے کے پانی کی سہولت ،سکیورٹی، بیریکیڈنگ ، سجاوٹ ، بیٹھنے کے انتظامات ، میڈیا گیلری ، کوویڈ 19 ایس او پیز کے رہنما خطوط کے علاوہ مومنٹوس کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے ڈی سی نے مرکزی مقام اور اس کے آس پاس سخت سکیورٹی کی ہدایت جاری کیں ۔ڈی سی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ سپورٹ اسٹیڈیم اور اس کے آس پاس صفائی رکھیں۔ انہوں نے پنڈال میں صحت کی دیکھ بھال کے انتظامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے پی ڈی ڈی اور پی ایچ ای کو ہدایت کی کہ مقررہ دن بلا تعطل بجلی اور پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ تمام کوڈ 19 ایس او پیز کو برقرار رکھتے ہوئے یوم آزادی کو مزید جوش و جذبے کے ساتھ منائیں۔ انہوں نے بتایا کہ فل ڈریس ریہرسل 13 اگست کو ہوگی۔ محکمہ انفارمیشن سے پبلک ایڈریس سسٹم اور اس پروگرام کی میڈیا کوریج کا انتظام کرنے کو کہا گیا۔اجلاس میں سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈاکٹرونود کمار ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمشنر پونچھ عبد الستار ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنڈ پونچھ ڈاکٹر بشارت حسین ، اسسٹنٹ کمشنر ڈویلپمنٹ راجیش لکھن ، اسسٹنٹ کمشنرریونیوظہیر کیفی اسسٹنٹ جہانگیر خان ، تحصیلدار بشیر اجنم خٹک کے علاوہ تمام متعلقہ افسران موجود تھے۔