سرینگر//انجمن نصرۃ الاسلام نے عوام سے پوست ہائے قربانی رضاکارانہ طور پر جمع کرنے کی اپیل کی ہے ۔انجمن کے مطابق اسلامیہ اورینٹل کالج میں مقیم طلبا کی جملہ ضروریات بشمول قیام و طعام ادارہ کے ذمہ ہے۔چنانچہ امسال بھی کورونا کی وجہ سے انجمن کے ارکان ، رضاکاران اور ہمدرد پوست ہائے قربانی جمع کرنے کیلئے مختلف علاقوں میں جانے سے معذور ہیں ۔ اس ضمن میں انجمن نے دو مراکزمیرواعظ منزل راجوری کدل اور اسلامیہ سکول راجوری کدل مقررکئے ہیں لہذا تمام محبین و مخلصین سے اپیل ہے کہ وہ پوست ہائے قربانی ان مراکزمیں رضاکارانہ طور پر جمع کرکے خیردارین حاصل کریں۔