سرینگر// بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری (تنظیم) بی ایل سنتوش نے جمعہ کو کہا کہ مرکزی حکومت نے جموں وکشمیر میں خاندانی حکمرانی کا خاتمہ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے زمینی سطح پر کئے گئے کام کے نتیجے میں آئندہ اسمبلی انتخابات میں وادی میں پارٹی کو زیادہ نشستیں حاصل ہوں گی۔سری نگر میں پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بھاجپا لیڈرنے کہا علاقائی جماعتوں نے پچھلے 70 سالوں میں عوام کا استحصال کیا۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں پر زور دیا کہ وہ خطے میں تعمیر اور ترقی کے لئے کام کریں۔انہوں نے کہا’’اب لوگ اپنے حقوق سے آگاہ ہیں اور وہ آئندہ انتخابات میں خاندانی سیاست کی بات کوئی نہیں کرے گا‘‘۔ سنتوش نے کہا کہ پارٹی کارکنوں نے زمین پر سخت محنت کی ہے ، اور آئندہ اسمبلی انتخابات میں ان کو مدد ملے گی،جبکہ انہوں نے عمدہ مقصد کے لئے اپنی جانیں قربان کیں اور ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔سنتوش نے کہا’’انہوں نے لوگوں کے حقوق سے دور رکھا اور سبز باغات دکھا کر لوگوں کا استحصال کیا۔‘‘ سنتوش نے کہا کہ بی جے پی کشمیر میں نشستیں حاصل کرے گی جبکہ پارٹی کے کارکنان زمین پر سخت محنت کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا ’’مودی کے ' سب کا ساتھ،سب کا وشواس اور سب کا وکاس کے مشن کے مطابق ، اس خطے میں ہر شعبے میں غیر معمولی ترقی دیکھنے میں آرہی ہے،اور اب جموں و کشمیر ماڈل خطے کی طرف گامزن ہے۔سنتوش نے کہا ’’گپکار اعلامیہ کچھ بھی نہیں ہے ، یہ صرف ایک آلہ ہے، تاکہ اقتدار حاصل کریں اور عام عوام کا استحصال کیا جائے‘‘۔بی جے پی کے سینئر لیڈرنے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ مرکزی معاونت والی اسکیموں کے بارے میں زمینی سطح پر ہم آہنگی اور شعوی طو پر کام کیا جائے۔