شوپیان//اہرہ بل آبشار میں ایک 17برس کی لڑکی نے چھلانگ مار کر مبینہ طور خودکشی کی۔سرکاری ذرائع کے مطابق سیدپورہ شوپیان کی لڑکی(نام مخفی) جمعہ کی دوپہر کو اہرہ بل آبشار کے قریب نمودار ہوئی اور پلک جھپکتے میں اس میں چھلانگ ماری۔بچائو اور امدادی ٹیموں نے فوراًحرکت میں آکر اُسے بچانے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام ہوئے۔لاش کو پانی سے برآمد کرکے لواحقین کے سپرد قانونی لوازمات پورا کرنے کے بعد کیاگیا۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔قابل ذکر ہے کہ7جولائی کو اِسی مقام پر کولگام کے ایک24برس کے نوجوان نے بھی آبشار میں کود کر موت کو گلے لگایا تھا۔