کوٹرنکہ //بلاک بدھل اولڈ اے کوٹرنکہ کی پنچایت حلقہ دراج اور موڑا کے پٹیلی نابن نالے پر تعمیر کیا جارہا پل ابھی تک مکمل نہیں ہوسکا جس کی وجہ سے برساتی موسم میں لوگوں کو دریا عبور کرنے میں کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ دیہی ترقی کی جانب سے تعمیر کیا جارہا مذکورہ پل دو پنچایتوں کو آپس میں جوڑنے کا کام کرتا ہے لیکن بدقسمتی سے ابھی تک پل کی تعمیر سے عام لوگوں کو فائدہ نہیں پہنچ رہا ہے ۔ساحل علی ،ذوالفقار علی اور محمد شفیق بٹ نے محکمہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ پل کو مکمل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں لی جارہی ہے جس کی وجہ سے بارشوں او ر نالوں کے پانی میں ہورہے اضافے کے باوجود لوگ اپنی جان جوکھم میں ڈال کر کے دریا عبور کرنے پر مجبور ہیں ۔مکینوںنے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ جلداز جلد پل کی تعمیر کو مکمل کروایا جائے تاکہ مکینوں کو دوران آمد ورفت آسانیاں پیدا ہوسکیں ۔