عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/شمالی ضلع کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) عبور کرنے کے بعد سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے ایک پاکستانی شہری کو چھ روز بعد واپس پاکستان بھیج دیا گیا ہے۔سرکاری ذرائع نےبتایا کہ مذکورہ شخص کی شناخت اسد خان کے نام سے ہوئی ہے، جو خیبر پختونخوا (کے پی کے) کا رہائشی ہے۔ اسے 12 جون کو کپواڑہ کے سیماری گاؤں میں بھارتی حدود میں داخل ہونے کے بعد حراست میں لیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق تمام ضروری قانونی اور انتظامی کارروائیاں مکمل کرنے کے بعد اسے 18 جون کو واپس پاکستان روانہ کر دیا گیا۔حکام نے بتایا کہ بھارت میں قیام کے دوران اسد خان کے ساتھ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر برتاؤ کیا گیا اور اس کے ساتھ تمام قائم شدہ ضابطوں اور طریقۂ کار کے مطابق سلوک کیا گیا۔
کپواڑہ میں گرفتار پاکستانی شہری 6 روز بعد واپس پاکستان روانہ