عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جنوبی ضلع شوپیان میں سیکورٹی فورسز نے ایک کارروائی کے دوران تین افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے گرینیڈ، دھماکہ خیز مواد اور دیگر قابلِ اعتراض اشیاء برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ مخصوص خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر پولیس نے شوپیان کے پڈسو علاقے میں ایک آپریشن انجام دیا، جس کے دوران بیگم گاؤں کے تین رہائشیوں کو حراست میں لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ کارروائی کے دوران دو گرینیڈ، حزب المجاہدین (ایچ ایم) کے چار پوسٹر، ڈھائی کلو گرام دھماکہ خیز مواد (پی ای کے) اور چار موبائل فون برآمد کیے گئے۔پولیس افسر کے مطابق برآمد شدہ مواد کو ضبط کر لیا گیا ہے جبکہ اس کی فرانزک اور تکنیکی جانچ جاری ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
شوپیان میں سیکورٹی فورسز ی کارروائی، 3 افراد حراست میں، گرینیڈ اور دھماکہ خیز مواد برآمد