سرینگر//انڈین آئیل کارپوریشن کے چیئرمین ،بارہ مولہ اوررام بن اضلاع کی ضلع ترقیاتی کونسل چیئرپرسنوں اورورکرزپارٹی صدرنے یہاں لیفٹینٹ گورنر سے ملاقات کی۔ انڈین آئل کارپوریشن لمٹیڈ ( آئی او سی ایل ) کے چئیر مین شری کانت ایم ودیہ نے یہاں راج بھون میں لفٹینٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی ۔ چئیر مین نے لفٹینٹ گورنر سے کارپوریشن کی سپلائی چین کے ہموار اپریشن سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ لفٹینٹ گورنر نے انڈین آئل کارپوریشن لمٹیڈ کے چئیر مین کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ ان کے پیش کردہ مسائل کو میرٹ کی بنیاد پر حل کیا جائے گا ۔ محترمہ سفینہ بیگ ڈی ڈی سی چئیر پرسن بارہمولہ نے یہاں لفٹینٹ گورنر منوج سنہا سے راج بھون میں ملاقات کی ۔ ڈی ڈی سی چئیر پرسن نے لفٹینٹ گورنر کو اپنے حلقے کے مختلف ترقیاتی مطالبات کے علاوہ عوامی اہمیت کے دیگر مسائل سے آگاہ کیا ۔ اسی طرح ڈاکٹر شمشاد شان ڈی ڈی سی چئیر پرسن رام بن نے لفٹینٹ گورنر سے ملاقات کی اور رام بن کے مختلف مقامات ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کی تعمیر، نئی بینک شاخوں کی منظوری ، صحت کے بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی اور رام بن میں نئے تعلیمی زون کی تشکیل سے متعلق مسائل اور مطالبات کی یاداشت پیش کی ۔لفٹینٹ گورنر نے ڈی ڈی سی چئیر پرسن کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کے مسائل کے حوالے سے حساس ہے اور جلد از جلد اس کے ازالے کیلئے جامع اقدامات کرئے گی ۔ لفٹینٹ گورنر نے مزید کہا کہ ہم یو ٹی کے تمام خطوں کی یکساں ترقی کے ایجنڈے کے ساتھ کام کر رہے ہیں اس کے علاوہ عوام کی ترقیاتی امنگوں کو پورا کرنے کیلئے ٹھوس کوششیں بھی کی جا رہی ہیں ۔ لفٹینٹ گورنر نے ملاقات کرنے والے ڈی ڈی سی چئیر پرسنز پر زور دیا کہ وہ تمام محاذوں پر لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے اپنی مسلسل کوششیں جاری رکھیں ۔ بعد میں میر جنید صدر جموں و کشمیر ورکرز پارٹی ( جے اینڈ کے ڈبلیو پی ) نے لفٹینٹ گورنر سے ملاقات کی اور ہندواڑہ کے علاقے میں ترقیاتی منصوبوں کے نفاذ سے متعلق عوامی اہمیت کے مختلف مسائل سرینگر میں اندرونی سڑک رابطہ ، کھیلوں کی ترقی وغیرہ پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے لفٹینٹ گورنر کی زیر قیادت یو ٹی حکومت کو نچلی سطح پر عوام تک پہنچنے کی کوششوں کی بھی تعریف کی ۔ لفٹینٹ گورنر نے یقین دلایا کہ ان کے پیش کردہ تمام مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے گا ۔