سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے پیر کو کہا کہ حکومت لوگوں کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی وعدہ بندہے۔اِن باتوں کا اِظہار مشیر موصوف نے لیفٹیننٹ گورنرکی شکایتی سیل چرچ لین میں منعقدہ عوامی شکایتی کیمپ کے دوران کیا۔وادی کشمیر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے زائد اَز30عوامی وفود اور 60 سے زائد اَفراد نے اَپنے مطالبات اور شکایات مشیر موصوف کو ازالہ کرنے کے لئے گوش گزار کئے۔بربرشاہ سرینگر کے باشندوں کے ایک وفد نے علاقے میں شہری سہولیات سے متعلق کئی مسائل اُٹھائے ۔ ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن موبیلائزرملازمین کے ایک اور وفد نے اَپنی کنٹریکٹ سروسز میں توسیع کرنے کا مطالبہ کیا ۔اِسی طرح ڈی سی پی یو ملازمین کی ایک ڈیپوٹیشن نے بھی ان کی ملازمت کے باقاعدگی کا مسئلہ اُٹھایا ۔علمگری بازار کے وفد نے علاقے میں مسجد اِمام رضا ؑ سے متصل نالے کی مرمت کی مانگ کیا ۔ اِسی طرح ریگل لین لال چوک سے دکانداروں کے ایک اوروفد نے مشیر موصوف کے سامنے کرایہ کا مسئلہ اُٹھایا۔ڈورو اننت ناگ کے ایک اور وفد نے 2005 میں والٹینگو کنڈ کے علاقے میں برفانی تودے گرنے سے بچ جانے والے کنبوں کی باز آبادکاری کا مسئلہ اُٹھایا۔اِسی طرح ضلع بارہمولہ کے علاقے کٹیاں والی سے ایک وفد نے دلنہ سے سنگھ پورہ کے راستے کٹیاں والی تک سڑک کی تعمیر کی مانگ کی۔ سرحدی ضلع کپواڑہ کے زنگلی گائوں کے ایک اوروفد نے اَپنے علاقے میں سولر لائٹس کی مانگ کی ۔سری نگر کے علاقے ہارون سے ایک اوروفد نے اَپنے علاقے میں پانی کی پائپ لگانے کی مانگ کی جبکہ علمگری بازار سے ایک وفد نے اَپنے علاقے میں کمیونٹی ہال کی تعمیر کا مطالبہ کیا۔مختلف دیگر اَفراد اور وَفود نے بھی مشیر موصوف سے ملاقات کی اور سکولی ایجوکیشن ، حج و اَوقاف ، سماجی بہبود ، قبائلی اَمور ، ثقافت ، زراعت / باغبانی اور دیہی ترقی اور پنچایتی راج ، جل شکتی ، محنت و روزگار ور دیگر محکموں نے مختلف مسائل اور مطالبات اُٹھائے۔مشیر فاروق خان نے تمام وفود او راَفراد کو بغور سنا او رانہیں یقین دِلایا کہ ان کے تمام جائز مسائل کو مقررہ وقت کے اندر حل کیا جائے گا۔ اُنہوں نے متعلقہ محکموں کو مختلف مطالبات کے ازالے کی خاطر ضروری کارروائی کرنے کے لئے ہدایات جاری کیں۔