سرینگر //سرینگر ضلع کو چھوڑ کر جموں و کشمیر کے دیگر 19ضلاع میں روزانہ وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 10سے کم ہوگئی ہے۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 43ہزار 257ٹیسٹ کئے گئے جن میں 5مسافروں سمیت مزید 83افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 23ہزار 582تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران جموں صوبے میں منگل کو مزید ایک شخص وائرس سے زندگی کی جنگ ہار گیا ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4399ہوگئی ہے۔ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید 83افراد متاثر ہوئے ہیں جن میںجموں میں 38جبکہ کشمیر میں 45افراد متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیرکے 45افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر کے 45متاثرین میں سرینگر میںسب سے زیادہ 17، بارہمولہ میں 5، بڑگام میں 3، پلوامہ میں 4، کپوارہ میں 4، اننت ناگ میں 2، بانڈی پورہ میں 4، گاندربل میں 3، کولگام میں 3جبکہ شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 998تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران کشمیر وادی میں مسلسل دوسرے دن بھی کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2240بنہ ہوئی ہے۔ جموں صوبے میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران 38افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ جموں صوبے کے ادھمپور،سانبہ اور رام بن میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 7اضلاع میں 38افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں جن میں سے 5بیرون ریاستوں اور ممالک سے سفر کرکے جموں پہنچے جبکہ دیگر 33افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر کے 38متاثرین میں جموں میں 9،راجوری میں8،ڈوڈہ میں 7،کٹھوعہ میں 1،کشتواڑ میں 5،پونچھ میں 5 اور ریاسی میں 3افراد متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 22ہزار 584تک پہنچ گئی ہے۔ اس دورانگورنمنٹ مڈیکل کالج ڈوڈہ میں مزید ایک مریض وائرس سے فوت ہوگیا ہے۔ جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد 2159ہوگئی ہے۔