اننت ناگ//وادی کے دورے پر آئے 28 رکنی پارلیمانی کمیٹی کے اراکین نے پہلگام کا دورہ کیا۔ کمیٹی کے کچھ ممبران نے اننت ناگ میں ملٹی لیول کار پارکنگ کا بھی دورہ کیا ۔ ان کے ہمراہ جموں و کشمیر انتظامیہ کے اعلیٰ افسران بھی تھے۔کمیٹی کے ارکان نے پہلکام ٹورسٹ گائیڈس سمیت سیاحتی شعبے سے تعلق رکھنے والے ہوٹل مالکان کے ساتھ بھی مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ پارلیمانی وفد نے انہیں یقین دلایا کہ ان کے مطالبات جلد حل کئے جائیں گے۔ ممبران نے ملٹی لیول کار پارکنگ جنگلات منڈی اننت ناگ کا بھی دورہ کیا۔ کمیٹی کے ہمراہ پرنسپل سیکریٹری گورنمنٹ ہاوسنگ اینڈ اربن ڈیو لپمنٹ بھی تھی ۔ ڈپٹی کمشنر اننت ناگ،ڈائر یکٹر اربن لوکل باڈیز،ایس ایس پی اننت ناگ،اور صدر میونسپل کونسل اننت ناگ نے ڈیلی گیشن کا استقبال کیا ۔