شوپیان// شوپیان میں2نوجوانوں پر ملک مخالف سرگرمیوں کی پاداش میں پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کیا گیا جبکہ 3جنگل اسمگلروں کو بھی اسی قانون کے تحت نظر بند کرکوٹ بلوال جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے 2 نوجوانوں کو ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے پر ان پر سیفٹی ایکٹ کا اطلاق عمل میں لایا ۔ ان میں شہارم باٹیہ عرف گجر ولد گلاب الدین ساکن راجوری اور مدثر احمد کوکا ولد عبد الرشید کوکا ساکن ملہورہ شوپیان شامل ہیں۔دونوں کو کوٹ بلوال منتقل کردیا گیا ہے۔شوپیان پولیس نے جنگل سمگلروں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے تین بد نام زمانہ جنگل سمگلروں غلام محمد بٹ ساکن تھارن،ریاض پسوال ساکن شالدار زرکن اور الطاف پسوال ساکن دونارو کیلر کو بہت کوششوں کے بعد دھر لیا اور ان پر سیفٹی ایکٹ عائد کر کے انہیں بھی کوٹ بلوال بھیج دیا۔