اننت ناگ //جنوبی کشمیر میں انسداد رشوت ستانی بیوروکی ٹیم نے پولیس اسٹیشن قاضی گنڈ میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ۔اے سی بی کو شکایات موصول ہوئی تھی کہ مذکورہ ہیڈ کانسٹیبل ایک شخص کی ضمانت کرانے کے عوض رشوت طلب کرتا تھا جس کے بعد اے سی بی کی ایک ٹیم جس کی سربراہی ڈپٹی سپرنٹنڈینٹ آف پولیس اے سی بی اننت نا کر رہے تھے ،نے ہیڈ کانسٹیبل کو 5000 روپے رشوت لینے ہوئے گرفتار کیا ۔گرفتار پولیس اہلکار کی شناخت محمد یوسف کے بطورِ ہوئی ہے۔اس ضمن میں ایک ایف آئی آر زیرِ نمبر 06/2021 درج کیا گیا ہے اور کیس کی مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔