سرینگر// انسپکٹر جنرل پولیس وجے کمار نے ان افواہوں کو مسترد کردیا جو سوشل میڈیا پر گزشتہ کئی روز سے 60کشمیری نوجوانوں کے لاپتہ ہونے کے بارے میں دعویٰ کیا گیا۔ کشمیر پولیس زون کے ٹویٹر ہنڈل سے ایک ٹویٹ میں وجے کمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیاکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمزپر60کشمیری نوجوانوں کے لاپتہ ہونے کا دعویٰ کیا جارہا ہے جو مکمل طور بے بنیادہے ۔انہوں نے بتایا کہ پیر کو این ڈی ٹی وی نے ایک سینئر پولیس افسر کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ دو ماہ میں تقریبا 60کشمیری نوجوان اپنے گھروں سے لاپتہ ہوئے ہیں ۔جموں و کشمیر پولیس نے بدھ کو کشمیر میں گزشتہ دو مہینوں میں 60نوجوانوں کے لاپتہ ہونے کے بارے میں این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کو متنازعہ قرار دیا اور "سوشل میڈیا پلیٹ فارمز" کی رپورٹ کو "مکمل طور پر بے بنیاد قراردیا۔ترجمان نے بتایارپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 300 کے قریب عسکریت پسندوں نے کنٹرول لائن کے اس پار کیمپوں پر پناہ لی ہے۔