سرینگر// سرینگر میں7پولیس سٹیشنوںکے افسراں کے تبادلے اور تقرریاں عمل میں لائی گئیں۔ایس ایس پی سرینگر کی جانب سے بدھ کو جاری حکم نامہ میں انسپکٹر محمد ایوب راتھر کو پولیس سٹیشن ہارون سے تبدیل کرکے پارمپورہ میں ایس ایچ ائو تعینات کیا گیا ہے جبکہ ضلع پولیس لائنز سرینگر میں تعینات انسپکٹر آفتاب احمد لون کو پولیس تھانہ شیر گڑھی میں تعینات کیا گیا۔ پولیس تھانہ جڈی بل کے ایس ایچ ائو انسپکٹر عبدالرشید کو تبدیل کرکے پولیس تھانہ خانیار جبکہ ضلع پولیس لائنز سرینگر میں تعینات انسپکٹر اویس احمد کو پولیس تھانہ جڈی بل اور پولیس تھانہ زکورہ کے ایس ایچ ائو رویندر پال سنگھ کو تبدیل کرکے پولیس اسٹیشن ہارون میں ایس ایچ ائو کے بطور تعینات کیا گیا ہے۔ حکم نامہ میں مزید کہا گیا کہ پولیس تھانہ خانیار میں تعینات ایس ایچ ائو انسپکٹر پرویز احمد کو تبدیل کرکے پولیس تھانہ زکورہ اور ضلع پولیس لائنز سرینگر میں تعینات انسپکٹر توصیف احمد میر کو خانیار کا چارج دیا گیا ہے۔ پولیس تھانہ رام منشی باغ میں تعینات سب انسپکٹر راشد احمد ملک کو انسپکٹر کے بطور ضلع پولیس لائنز سرینگر میں فوری طور پر تبدیل کیا گیا۔
گاندربل میں اسلحہ بر آمد
ارشاد احمد
گاندربل//سیکورٹی فورسز نے بدھ کے روز گاندربل کے نونر علاقے سے ملحقہ سردا باغ جنگلات سے تلاشی کے دوران گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ اور سی آر پی ایف 118 بٹالین نے مشترکہ طور پر سردا باغ جنگلات میں تلاشی مہم کے دوران ایک ٹھکانے سے گولہ بارود برآمد کیا۔انہوں نے کہا کہ اے کے 47 کے دو میگزین کے ساتھ9ایم ایم گولیاں اور کئی دستی بم برآمد ہوئے۔اس سلسلے میں کیس درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔