سرینگر //جموں و کشمیر میںبدھ کو5دنوں کے بعد کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 150سے کم ہوگئی ہے۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 50ہزار 601ٹیسٹ کئے گئے جن میں 4مسافروں سمیت مزید 110افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 25ہزار 529ہوگئی ہے۔اس دوران وادی میں مسلسل دوسرے دن بھی ایک شخص کورونا وائرس سے فوت ہوگیا ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4409ہوگئی ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 110افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں 16جموں جبکہ 94کشمیر میں متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں متاثر ہونے والے 94افراد میں 4بیرون ریاستوں اور ممالک سے سفر کرکے کشمیر پہنچے جبکہ 90مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں متاثر ہونے والے 94افراد میں سرینگر میں 52، بارہمولہ میں 7، بڈگام میں18، پلوامہ میں 1، کپوارہ میں 4، بانڈی پورہ میں 6، گاندربل میں 4، کولگام میں 1،شوپیان میں 1جبکہ اننت ناگ میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ وادی میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 2ہزار 490ہوگئی ہے۔ اس دوران شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ میں ایک شخص کورونا وائرس سے فوت ہوگیا ہے۔ متوفین کی مجموعی تعدد 2243ہوگئی ہے۔ جموں صوبے کے کٹھوعہ ، سانبہ اور ریاسی میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 7اضلاع میں 16افراد وائرس سے متاثر ہوئے جو سبھی مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے کے 16متاثرین میں جموں میں 7، ادھمپور میں 1، راجوری میں 1، ڈوڈہ میں 4،کشتواڑ میں 1،پونچھ میں 1اور رام بن میں ایک کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 23 ہزار 39ہوگئی ہے۔جموں صوبے میں بدھ کو دوسرے دن بھی وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2166بنی ہوئی ہے۔
ملک میں کورونامتاثرین میں متواتر اضافہ
۔41ہزار 965 مثبت،460اموات
یو این آئی
نئی دہلی// گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کے 41 ہزار،965 نئے معاملے رپورٹ ہوئے اور اس دوران فعال معاملوں کی شرح بڑھ کر 1.15 فیصد ہوگئی ہے ۔منگل کو ملک میں ایک کروڑ 33 لاکھ 18 ہزار 718 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک 65 کروڑ 41 لاکھ 13 ہزار 508 افراد کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 41،965 نئے معاملوں کی آمد کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 28 لاکھ 10 ہزار 845 ہو گئی ہے ۔ اس دوران 33 ہزار 964 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا سے صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد تین کروڑ 19 لاکھ 93 ہزار 644 ہو گئی ہے ۔اسی عرصے میں فعال معاملے 7،541 بڑھ کر 3 لاکھ 78 ہزار 181 ہو گئے ہیں۔ اس دوران مزید 460 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 4،39،020 ہوگئی ہے ۔
اگست میں وائرس سے 30اموات
.3ہزار 957مثبت
نیوز ڈیسک
سرینگر// کورواناوائرس کے وباء سے اگست کے مہینے میں مجموعی طور پر 30افراد فوت ہوئے جبکہ قریب 4ہزار نئے معاملات درج ہوئے۔ اعدادو شمار کے مطابق اگست میں جموں کشمیر میں کووڈ 19کی وجہ سے 30افراد فوت ہوئے جبکہ 3ہزار 957افراد اس وائرس میں مبتلاء ہوگئے ۔ ان میں وادی میں 26,91 کیس سامنے آئے جبکہ جموں میں 1,266معاملات کی نشاندہی ہوئی ہے ۔ اسی طرح جولائی میں 5,800مثبت معاملات کی نشاندہی ہوئی جبکہ جولائی میں 54افراد کی موت واقع ہوئی تھی۔