Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

سکول کھولنے کی مشروط اجازت

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: September 9, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
جموںوکشمیر مرکزی زیر انتظام علاقہ میں حکومت نے بالآخر تعلیمی ادارے جزوی طور کھولنے کا فیصلہ لیا ہے۔ اول تو اسی ماہ طلباء اور عملہ کی صد فیصد کووڈ ٹیکہ کاری یقینی بناکر کالج اور یونیورسٹیاں کھولنے کا فیصلہ لیاگیا ہے جبکہ دسویں اور بارہویں جماعتوں کیلئے تدریسی عمل شروع کرنے کی مشروط اجازت دی گئی تاہم دونوں جماعتوں کے طلاب کو صرف مخصوص ایام میں50  فیصد حاضری کے ساتھ تدریسی عمل میں شرکت کی اجازت ہوگی۔اس کے علاوہ سول سروسز اور انجینئرنگ کوچنگ سنٹر50 فیصد کی محدود بنیاد پر تدریسی سرگرمیاں بحال کر سکتے ہیں، البتہ عام کوچنگ سینٹر بدستور بند رہیں گے۔ سرکاری حکم نامہ کے مطابق بارہویں جماعت کے طلباء کیلئے ٹیکہ کاری لازمی قرار دی گئی ہے جبکہ دسویں جماعت کے طلاب کیلئے کووڈ ٹیسٹ لازمی قرار دی گئی ہے ،نیز والدین کی رضامندی بھی لازمی قرارپائی ہے۔ گوکہ دسویں اور بارہویں جماعت کے کلاسز کھولنے کا عمل اپنے آپ میں مستحسن قدم ہے اور اس کا خیر مقدم کیاجانا چاہئے تاہم کچھ باتیں ہیں جو حکام کے گوش گزار کرنا ضروری ہیں۔حکم نامہ میں کہاگیا ہے کہ سکول کے احاطے کو صاف ستھرا رکھا جائے گا اور ٹیکہ کاری کے حوالے سے مناسب سکریننگ سکول کے گیٹ پر کی جانی چاہیے اور اگر کوئی طالب علم یا استاد یاسکول کا دیگر عملہ کھانسی ، نزلہ ، یا بخار کی علامات ظاہر کرتا ہے، تو انہیں سکول میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔شرائط اچھی ہیں تاہم دیکھنایہ ہے کہ کیا سبھی سرکاری سکولوں میں سکریننگ ممکن ہے اور کیا سبھی سرکاری سکولوں کو سینیٹائز کرنا ممکن نہیں ہے کیونکہ ماضی کا تجربہ اس حوالے سے کچھ اچھا نہیںہے۔سرکاری سطح پرجس طرح تدریسی عمل میں تعطل پر تشویش کا اظہار کیاگیا،وہ اس بات کی جانب اشارہ ہے کہ حکومت کو واقعی بچوں کی تعلیم کو لیکر کافی فکرہے اور ہونی بھی چاہئے ۔کوئی باپ نہیں چاہے گا کہ اُس کا بچہ سکول سے دور رہے ۔تمام والدین کی کوشش رہتی ہے کہ ان کے بچوں کا تعلیمی کیرئر متاثر نہ ہو اور اس کیلئے وہ کوئی بھی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرتے ہیںتاہم موجودہ حالات میں گوکہ یہ خوش کن اطلا ع ہے کہ سکول جزوی طور کھل جائیں گے لیکن والدین کو کچھ جائز خدشات لاحق ہیں جن کا ازالہ لازمی ہے ۔جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ کورونامعاملات میں اتار چڑھائو جاری ہے اور تیسری لہر کے بارے میں بار بار خبردار کیاجارہا ہے ۔اگر ایسا ہے تو کیا اس طرح کے ماحول میںبچوں کو سکول بھیجنا ٹھیک رہے گا؟ ۔ا سمیںکوئی دورائے نہیں کہ تعلیمی نقصان ہورہا ہے اور تدریسی عمل بحال ہونا چاہئے تاہم یہ سب طلباء کی زندگیوںکی قیمت پر نہیں ہوناچاہئے ۔ایک سکول میں بیسیوں علاقوںکے بچے مشترکہ طور پڑھتے ہیں اور کم ازکم ایک جماعت میں 30بچے ہوتے ہیں ۔کون جانتا ہے کہ سبھی بچے وائرس سے پاک ہیں ۔جب بھیڑ بھاڑ ہوگی تو کچھ بھی ہوسکتا ہے ۔ا ب جبکہ تعلیمی ادارے جزوی طورکھولنے کا فیصلہ لیاجاچکا ہے تو حکومت کو چاہئے کہ وہ دسویں اور بارہویں جماعت کے سبھی بچوں کیلئے ٹیکہ کاری کا بندو بست کرے اور اس کے علاوہ ان سبھی بچوںکے ٹیسٹ کروائے جائیں تاکہ سکول جانے سے قبل یہ یقینی بنایا جاسکے کہ وہ انفیکشن میں مبتلا نہیں ہیں۔بچے بیماریوںکے تئیں انتہائی حساس ہوتے ہیں اور معمولی سا انفیکشن بھی ان کے لئے جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے ۔کورونا کا جہاںتک تعلق ہے تو یہ انتہائی سنگین متعدی مرض ہے اور بچوںکو اس مرض کیلئے ایکسپوژ کرنا دانشمندی نہیں ہے ۔اس بات سے بھی انکار نہیں کہ آن لائن تعلیم کا تجربہ کامیاب نہ رہا ۔اب جب درون خانہ حکومت کو بھی معلوم ہے کہ یہ عمل ناکام رہا تو وہ چاہتی ہے کہ روایتی تدریسی نظام بحال ہو،جو اچھی بات ہے اور ہونا بھی چاہئے ۔سکولوں کا تعلیمی ماحول کہیں نہیں ملے گااور بچے جو سکول میں سیکھتے ہیں ،شاید ہی کہیں سیکھ پائیں گے لیکن بچوں کو سکول لیجانے سے قبل اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ کہیں ہمارے سکول پھر کورونا کے نئے ہاٹ سپاٹ نہ بن جائیں جیسا کہ دوسری لہر کی ابتدائی میں ہوا۔ اس کے علاوہ یقینی طور پر سب سے پہلے والدین میں یہ احساس پیدا کرنا ہے کہ ان کے بچوں سکولوں میں محفوظ ہیں ۔مانا کہ حاضری لازمی نہیں ہے اور یہ والدین پر منحصر ہے کہ وہ اپنے بچوںکو سکول بھیجیں یا نہیں تاہم اگر حکومت واقعی چاہتی ہے کہ یہ عمل محض علامت بن کر نہ رہے تووالدین کو اعتماد میںلینا ہی پڑے گا ۔سکولوں میں بھیڑ بھاڑ ختم کرنے کی ضرورت ہے ۔سماجی دوریوں پر سکولوںمیں بھی عمل پیرا رہنا پڑے گا۔امید کی جاسکتی ہے کہ حکومت ان مشوروںپر غور کرے گی او ر انہیں روبہ عمل بھی لائے گی تاکہ تعلیمی اداروں کی مکمل بحالی تک والدین میں اعتمادپیدا کیاجاسکے اور تعلیمی سفر کامیابی کے ساتھ دوبارہ شروع کیاجاسکے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اننت ناگ میں اپنی پارٹی کا یک روزہ کنونشن ،سات دہائیوں سے زائد عرصے میں جو کچھ کھویا وہ راتوں رات واپس نہیں آ سکتا: سید محمد الطاف بخاری
تازہ ترین
جہامہ بارہمولہ میں 13سالہ کمسن دریائے جہلم میں ڈوب گیا،بازیابی کیلئے بچاؤ آپریشن جاری
تازہ ترین
امر ناتھ یاترا کے لیے جموں میں رجسٹریشن مراکز پر عقیدت مندوں کا ہجوم، سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات
تازہ ترین
امر ناتھ یاترا جموں و کشمیر کی روحانی یکجہتی اور ثقافتی ورثے کی علامت : نائب وزیر اعلیٰ
تازہ ترین

Related

اداریہ

کرتب بازی یا موت سے پنجہ آزمائی؟

June 30, 2025
اداریہ

! شائد یہ خواب کبھی حقیقت بن جائے

June 29, 2025
اداریہ

منشیات کیخلاف جنگ جیتنا ہی ہوگی

June 27, 2025
اداریہ

بھوک سے بڑی وباء کوئی نہیں!

June 26, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?