Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
گوشہ خواتین

میرا فخر، میرا غرور اور میر ا محافظ ہے حجاب

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: September 16, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
حجاب میرا وقار اور میرا افتخار ہے، حجاب میرے رب کی پسند ہے، حجاب ہمارا فخر بھی ہے اور ہمارا حق بھی، یہ ایک تکریم ہے جو ہمارے رب نے ہمیں دی ہے ،یہ حجاب ہمارا وقار اور ہماری پہچان بھی ہے جو ہمیں کردار کی مضبوطی عطا کرتا ہے۔ ہر سال ’’4ستمبر‘‘ کو ساری دنیا میں عالمی یوم حجاب منایا جاتا ہے اور اسی تاریخ یعنی 4ستمبر کو مصر سے تعلق رکھنے والی مروہ علی الشربینی کی دلسوز داستان رقم ہے۔ مروہ علی الشربینی کا جرم صرف اور صرف حجاب تھا، اس نے نہ صرف اپنی مذہبی آزادی بلکہ پوری مسلم اُمہ کی خواتین کے حقوق کے لیے جام شہادت نوش کیا۔ شہیدہ حجاب الشربینی مغرب کی انتہا پسندانہ رجحانات اور مسلمانوں کی مظلومیت کی بے شمار مثالوں میں سے ایک مثال ہے۔ پردہ عورت کی عزت وقار کا محافظ ہے، اس کے لیے رحمت اور تحفظ کی ضمانت ہے، پردہ اللہ تعالیٰ کا دیا ہوا نظام معاشرت ہے۔
یہ اکیسویں صدی ہے ،جس میں حجاب اب مسلمان عورت کی آزادی کی علامت بن کر اُبھرا ہے۔ ہمارا وقار ہمارا افتخار اور اعتبار بن گیا ہے۔ یہ حجاب خوبصورتی اور روشن فکر کی عطامت ہے۔ یہ آسمانی نور ہے، جس کی وجہ سے یہ کائنات روشن ہے۔ زندگی کے ہر شعبے میں باحجاب خواتین کی بھرپور شمولیت اس بات کا اعلان ہے کہ حجاب عورت کی راہ میں رکاوٹ نہیں بلکہ ممدومعاون ہے۔حجاب جو مسلم معاشرے کی تہذیب کا عکاس ہی نہیں مسلم عورت کی وجہ امتیاز ہے۔ باحجاب خواتین کی بہت بڑی تعداد زندگی کے ہر میدان میں موجود ہے اور یہ موجودگی ہمارا اعزاز ہے۔
اسلام تو دین و اسلام کا مظہر ہے، یہ ہمارا تشخص ہے۔ جب ایک لڑکی حجاب لیتی ہے تو وہ دوسروں کو خبردار کرتی ہے کہ وہ ایک مسلمان عورت ہے ،جس کی کچھ حدود و قیود ہیں اور جو قابل احترام و قابل عزت ہے۔ اس کا حجاب، اس کی جدت و مضبوطی کی علامت ہے،۔حجاب پہننے والی مسلمان خاتون اپنی قدر و قیمت جانتی ہے، اس کی حیثیت اسلام میں ملکہ کی ہے۔
حجاب میرا فخر، میرا غرور کیوں نہ ہو، میرے لیے ایک قلعہ ہے اور اسی عزت و حوصلے سے معاشرے میں وقار کے ساتھ نکلتی ہوں، معاشرے میں پھیلی ہر برائی سے اور مردوں کی بے باک نظروں سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔ جس طرح دور جاہلیت میں عورت بازار کی زینت تھی، آج کے معاشرے میں وہ تمام خرابیاں اور برائیاں عروج پر ہیں۔ اسلام نے پردے جیسی نعمت سے عورت کو سرفراز کیا اور اسے ذلت سے نکال کر عزت و شہرت کی بلندیوں تک پہنچایا۔ کیا کوئی کام ہے جو عورت پردے میں رہ کر نہیں کرسکتی، بلکہ حجاب کرنے والی لڑکی زیادہ اچھے طریقے سے معاشرے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے، قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے۔
(ترجمہ(: ’’اور جب تم ان سے کوئی چیز مانگو تو پردے کے پیچھے سے مانگا کرو‘‘۔(سورۃالاحزاب)
عورت کی خدمت ابتدائی دور میں پردے کے پابندی کے ساتھ بہترین طریقے سے جاری ہے جو آج بھی عورت کے لیے مشعل راہ ہیں۔ جہاد میں عورتیں مردوں کے دوش بندوش شریک ہوئیں، حضرت عائشہؓ پردے میں بیٹھ کر لوگوں کو درس دیتی تھیں۔یوم حجاب ہمیں احساس دلاتا ہے کہ اسلام نے عورت کو ہر حیثیت میں بلند و برتر مقام عطا کیا ہے، اور یہ برتری مسلمان خواتین کو حاصل ہے کہ ان کا پردہ کرنا ثواب اور آخرت کی کامیابی ہے۔ حجاب سے کلچر کو عام کرنا پوری ملت کی ذمہ داری ہے، کوئی شخص مسلمان عورت کی عظمت کا مشاہدہ نہیں کرسکتا جو حجاب میں خود کو انتہائی پُرسکون اور پُراعتماد محسوس کرتی ہے۔ یہ حجاب مسلم خاتون کو عظمت و تقدس اور عزت و حفاظت اور وقار عطا کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کی طرف سے عورت کے لیے اس سے بڑا تحفہ ہو ہی نہیں سکتا کہ مسلمان عورتیں حجاب اختیار کریں تو اس میں نجات ہے، حجاب عورت کی ڈھال اور معاشرے کی پاکیزگی کا ضامن ہے۔
ارشادو ربانی ہے۔( ترجمہ(: ’’بے شک فلاح پا گیا، جس نے اپنے آپ کو پاک رکھا‘‘۔
 مسلمان عورتوں سے درخواست ہے کہ وہ حجاب ضرور اختیار کریںکیوںکہ اسی میں نجات ہے اور اللہ تعالیٰ ہر قسم کی گمراہی لادینی اور بے حیائی اور بے شرمی سے تمام مسلمانوں کو محفوظ و مامون رکھے۔ (آمین)
��������
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

! صحت کشت اور خاموش دعوے | جموں و کشمیر میں کاشتکاروں کے حقوق کی بنیاد کا جائزہ معلومات
کالم
! بغیر ِ محنت و جدوجہدکامیابی حاصل نہیں ہوتی فکر و ادراک
کالم
کسان ۔ شکر، صبر اور توکل کا دوسرا نام عزم و استقلال
کالم
ماہ جولائی میں زراعت میں کرنے کے کام زراعت
کالم

Related

گوشہ خواتین

دلہنیںایک جیسی دِکھتی ہیں کیوں؟ دورِ جدید

July 10, 2025
گوشہ خواتین

نکاح اور منگنی کے بدلتے رنگ ڈھنگ رفتارِ زمانہ

July 10, 2025
گوشہ خواتین

اچھی بیوی! | گھر کے تحفظ اور وقار کا ذریعہ دہلیز

July 10, 2025
گوشہ خواتین

بہو کی سوچ اور سسرال کا کردار؟ گھر گرہستی

July 10, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?