کپوارہ//شمالی ضلع کپوارہ میں بیو پار منڈل نے بجلی میں اضافے کے خلاف سختی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بجلی بلو ں کو فوری طور درست کیا جائے بصورت دیگر وہ غیر معئنہ ہڑتال کریں گے ۔ بیو پار منڈل کے صدر شوکت مسعودی نے نامہ نگاروں کو بتا یا کہ محکمہ بجلی نے دکاندارو ں کے بجلی فیس میں بے تحاشہ اضافہ کر کے ان کی کمر تو ڑ دی ہے ۔انہو ں نے بتا یا کہ جس تاجر کو گزشتہ مہینے 110یا 2سو روپیہ بل آتی تھی آج اسی تاجر کو 3سے چھ ہزار کی بل آتی ہے جس کی وجہ سے پوری تا جر برا دری سخت پریشان ہے ۔انہوں نے کہا کہ دکانو ں پر میٹر نصب ہیں جن کی ریڈنگ نہیں لی جاتی ہے ۔مسعودی نے کہا ’’ ہم چاہتے ہیں کہ تاجر برادری محکمہ بجلی سے تعاون کر کے میٹر کے حساب سے بجلی استعمال کریں گے لیکن محکمہ بجلی کے اہلکارو ں کو چاہئے کہ وہ ہر ماہ ریڈنگ لیکر ہی بل روانہ کریں‘‘ ۔بیو پار منڈل کے مطابق دو روز قبل وہ اس وقت حیران رہ گئے جب محکمہ بجلی کی جانب سے تاجرو ں کو اضافی بجلی بلیں 18سو ،3ہزار اور چھ ہزار مو صول ہوئیں ۔انہوںنے مطالبہ کیا کہ جو اضافی بلیں تاجرو ں کو ارسال کی گئی ہیں ان کو واپس لیا جائے اور پرانے حساب سے ہی تاجرو ں کو بلیں ارسال کی جائیں تاکہ وہ آ سانی سے اس کی ادائیگی کرسکیں ۔