سرینگر// انتظامیہ نے بلدیاتی اداروں میں کام کررہے52ملازمین کے تبادلے اور تقرریاں عمل میں لائیں۔ڈائریکٹر اربن لوکل باڈیز کشمیر نے حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ’’انتظامی شعبہ کی ہدایات کی پیروی کرتے ہوئے انتظامیہ کے مفاد اور بنیادی تعیناتی و موجودہ حیثیت پر تعصب کے بغیر ان ملازمین کے تبادلے کا فوری طور پر حکم دیا گیا ہے‘‘۔ آرڈر میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ ملازمین اپنی موجود تعیناتی کی جگہ سے فوراً خود کو فارغ تصور کریں۔