کشتواڑ//ضلع ترقیاتی کونسل چیئرپرسن کشتواڑ پوجا ٹھاکر نے کشتواڑ قصبہ کے گردنواح کے علاقہ جات کا دورہ کیا ۔ ان کے ہمراہ ڈی ڈی سی ممبر کشتواڑ ذاکر حسین اور جرنل منیجر این ایچ پی سی کشتواڑ بھی موجودتھے۔چیئرپرسن نے وفد کے ساتھ چیرہار میں ملاقات کی جہاں لوگوں نے چیرہار سے بنجواڑ سڑک کی بلیک ٹاپنگ کی دیرینہ مانگ کی۔ چیئرپرسن نے متعلقہ محکمہ کو آن سپاٹ ہدایات دیں اور مذکورہ سڑک پر کام کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کے لیے جی ایم این ایچ پی سی سے بھی بات کی۔بال آشرم سے پوہی آیورویدک ہسپتال تک لنک روڈ سے متعلق متعلقہ حکام کو ہدایات دی گئیں کہ جلد ازجلد اسے مکمل کیا جاناچاہئے جبکہ دیگرکئی وفود نے بھی ملاقات کی اور انکے معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی متعلقہ محکمہ جات کو ہدایات دی گئیں۔