سرینگر//مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ اور نوجوانوں کے امور اور کھیل نیستھ پرمانک جو کہ عوامی آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت کشمیر کے 4 روزہ دورے پر تھے نے کل یہاں یوتھ ہاسٹل میں یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس محکمہ کے افسران اور عہدیداروں کی میٹنگ کی صدارت کی۔ڈائریکٹر یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس غضنفر علی نے محکمہ کے اب تک کے پروگراموں اور کامیابیوں کے حوالے سے تفصیلی پریزنٹیشن دی۔ میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر جے کے مشیر فاروق خان ، حکومت کے پرنسپل سیکرٹری نے شرکت کی۔وزیر نے نے حال ہی میں یوتھ ہاسٹل میں قائم شوٹنگ ہال کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے شوٹنگ کے نظم و ضبط میں بنیادی تربیت حاصل کرنے والے طالب علموں کے ساتھ بات چیت کی۔ وزیر نے یقین دہانی کرائی اور ہدایات بھی جاری کیں کہ وہ 5طالب علموں کو اسپانسر کریں جو قومی دارالحکومت دہلی میں شوٹنگ کی جدید تربیت حاصل کریں گے۔بعد میںانہوں نے امر سنگھ کالج سرینگر کا دورہ کیا تاکہ اختتامی تقریب اور انٹر زونل ڈسٹرکٹ لیول مقابلوں کے فائنل میچز دیکھے جا سکیں۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے طلباء کو کھیلوں میں حصہ لینے کی ترغیب دی تاکہ وہ اپنی زندگی کو فعال اور نتیجہ خیز بنائیں۔