نارائن پور/یو این آئی// چھتیس گڑھ کے نارائن پور میں ماؤ نوازوں نے ایک منشی کوکلہاڑی مارکرقتل کردیا۔ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نیرج چندرکر نے بتایا کہ چھوٹے ڈونگر تھانہ علاقہ کے مڑھونار گاؤں میں آمدئی ایریا کمیٹی کے ماؤ نوازوں نے پل کی تعمیر کرارہے منشی سندیپ ڈالی کوپہلے ڈنڈے سے پیٹنے کے بعد کلہاڑی مارکراس کا قتل کردیا۔