سرینگر //جموں و کشمیر میں جمعرات کو ایک مرتبہ پھر کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 51ہزار 914 ٹیسٹ کئے گئے جن میں 21مسافروں سمیت مزید 134افراد کی رپورٹیں مثبت قرار دی گئی۔ متاثرین کی مجموعی تعداد3لاکھ 30ہزار کا ہندسہ پار کرکے 3لاکھ30ہزار252ہوگئی ہے۔ اس دوران جمعرات کو جموں و کشمیر میں وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4426بنی ہوئی ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 134افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں جموں میں 59جبکہ 75کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیرمیں مثبت قرار دئے گئے سبھی 75متاثرین مقامی سطح پر رابطے میں کمی کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔کشمیر کے75متاثرین میں سب سے زیادہ سرینگر میں43،بارہمولہ میں 5، بڈگام میں 6، پلوامہ میں 3، کپوارہ میں2، اننت ناگ میں 5، بانڈی پورہ میں 3،گاندربل میں 8جبکہ کولگام اورشوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 6ہزار199ہوگئی ہے۔ اس دوران جمعرات کو ایک مرتبہ پھر اموات کا سلسلہ تھم گیا اور کوئی بھی شخص وائرس سے فوت نہیں ہوا ۔کشمیر میں متوفین کی مجموعی تعداد 2252ہوگئی ہے۔ جموں صوبے کے ادھمپور، سانبہ اور کشتواڑ میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 7اضلاع میں 59افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں جن میں 21بیرون ریاستوں سے سفر کرکے جموں پہنچے جبکہ 38مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں متاثر ہونے والے 59افراد میں جموں میں2، راجوری میں 3، ڈوڈہ میں 3، کٹھوعہ میں 11، پونچھ میں35، رام بن میں 1 جبکہ 4افراد ریاسی میں متاثر ہوئے ہیں۔ جموں میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 24ہزار 53 ہوگئی ہے۔ جموں صوبے میں بھی وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ جموں میں متوفین کی مجموعی تعداد2174 بنی ہوئی ہے۔